کوئی بھی داخل ہو سکتا ہے

اُس نئی (تازہ) اور زندہ راہ سے پاک مکان میں داخل ہونے کی دلیری ہے۔ جو اُس نے پردہ (پاک ترین مقام کا پردہ) یعنی اپنے جسم میں سے ہو کر ہمارے واسطے مخصوص کی ہے۔ (عبرانیوں ۱۰ : ۱۹ ۔ ۲۰)

جب خُداوند یسوع مسیح نے اپنی جان دی اُس وقت پاک مکان کو پاک ترین مقام سے جُدا کرنے والا پردہ اُوپر سے لے کرنیچے تک پھٹ گیا (دیکھیں مرقس ۱۵ : ۳۷ ۔ ۳۸)۔ اِس طرح سب کے لئے خُدا کی حضوری میں داخل ہونے کا راستہ کُھل گیا۔ خُداوند یسوع کی موت سے پہلے صرف سردار کاہن سال میں ایک مرتبہ اپنے اورلوگوں کے گناہوں کو ڈھانپنے اورکفارے کے لئے مُردہ جانوروں کا خون لے خُدا کی حضوری میں داخل ہوسکتا تھا۔

اِس واقع کی اہم بات یہ ہے کہ وہ پردہ اُوپر سے نیچے کی طرف پھٹا۔ وہ پردہ بہت لمبا اور وزنی تھا اورکوئی بھی انسان اُس کو پھاڑ نہیں سکتا تھا ۔۔۔۔۔۔ وہ خُدا کی قدرت کے وسیلہ سے مافوق الفطرت طریقہ سے پھٹا، یہ ظاہر کرنے کے لئے کہ اُس نے اپنے لوگوں کے لئے ایک نئی اورزندہ راہ کھول دی ہے تا کہ وہ اُس تک رسائی حاصل کریں جیسا کہ ہم آج کی آیات میں پڑھتے ہیں۔

شروع ہی سے خُدا انسان کے ساتھ رفاقت رکھنا چاہتا تھا؛ ہمیں تخلیق کرنے کا اس کا یہی مقصد تھا۔ وہ انسانوں کو کبھی بھی اپنی حضوری سے خارج کرنا نہیں چاہتا تھا، لیکن وہ جانتا تھا کہ اُس کی پاکیزگی اس قدر قدرت والی ہے کہ وہ اپنے نزدیک آنے والی ہر ناپاک چیز کوتباہ کردے گی۔ اس لئے یہ ضروری تھا کہ اِنسان کے خُدا کی حضوری میں داخل ہونے سے پہلے گنہگاروں کے لئے مکمل پاکیزگی کا راستہ کھولا کیا جائے۔

ہم اس دنیا میں رہتے ہیں لیکن ہم دنیا کے نہیں ہیں (دیکھیں یوحنا ۱۷ : ۱۴ ۔ ۱۶)۔ ہمارے زمینی اوردنیاوی طورطریقے ہمیں خُدا کی حضوری سے جُدا کرتے ہیں اور اُس کی آوازسُننے سے روک سکتے ہیں۔ جب تک ہم اِیمان سےاپنی صفائی کے لئے خُداوند یسوع کے خون کی قربانی کو متواتر حاصل نہیں کرتے ، نہ توہم خدا کی نزدیکی سے لطف اندوز ہوں گے اور نہ ہی اُس کے ساتھ مناسب رفاقت  رکھ سکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آج آپ کے لئے خُدا کا کلام:  خُدا آپ کے ساتھ رفاقت رکھنا چاہتا ہے؛ آج ہی اس کے ساتھ اُس کی حضور میں آزادی سےداخل ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon