جب میراباپ اورمیری ماں مجھے چھوڑدیں، تو خُداوند مجھے سنبھال لے گا( لے پالک بنا لے گا)۔ زبور ۲۷ : ۱۰
میں نے یہ محسوس کیا اورجانا ہے کہ بہت سے لوگ جو ہماری زندگی میں آتے ہیں خدا کے فرزند ہونے کی حیثیت سے اپنی بیش بہا قیمت سے نا واقف ہیں۔ میرا خیال ہے کہ ابلیس بہت محنت سے لوگوں میں یہ احساس اجاگر کرنے میں لگا ہوا ہے کہ وہ اپنے آپ کو بے قدراوربےکارسمجھیں لیکن اگرہم لوگوں کی حوصلہ افزائی کریں اوراُن کی تعمیروترقی میں حصّہ لیں تو ہم اِس عمل کو روک سکتے ہیں۔
اِس کا ایک طریقہ تو یہ ہے کہ ہم ان کی دِل سے تعریف کریں جو دنیا میں سب سے قیمتی تحفہ ہے ۔عین ممکن ہے کہ کسی کی دِل سے تعریف کرنا ایک معمولی تحفہ معلوم ہولیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ لوگ جو سمجھتے ہیں کہ ان کی کوئی حیثیت نہیں یہ ان کے لئے بے حد قیمتی تحفہ ہے جو اُن کو مضبوط بنائے گا۔
میرا ایمان ہے کہ ہماری زندگی با مقصد ہونی چاہیے اور جب میں اپنی زندگی میں میں لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی عادت کو اپنا رہی تھی تو میں نے خود کو چیلنج کیا کہ دن میں کم از کم تین لوگوں کی تعریف ضرور کروں گی۔ میں آپ کو بھی ایسا کرنے کی تلقین کرتی ہوں تاکہ آپ بھی خوب حوصلہ افزائی کرنے والے بن جائیں۔
بائبل مقّدس فرماتی ہے کہ وہ لوگ جو تنہائی کا شکار ہیں خدا ان کو اپنے فرزند بنا لیتا ہے۔آئیں ایسے لوگوں کی تلاش کریں اور ان کو تعمیر کریں اور ان کو احساس دلائیں کہ وہ قیمتی ہیں۔آئیں اُن کو بتائیں کہ خدا اُن سے پیار کرتا ہے۔
یہ دُعا کریں
اَے پاک روح مجھے اُن لوگوں سے ملا جو یہ نہیں جانتے کہ خُدا اُن سے اپنے فرزندوں کی مانند پیار کرتا ہے۔ مجھے ان سے ملا تاکہ میں ان کی حوصلہ افزائی کروں اور ان کو قیمیقی ہونے کا احساس دلاوٗں۔