جسے تم کچھ معاف کرتے ہواسے میں بھی معاف کرتاہوں کیونکہ جو کچھ میں نے معاف کیا اگر کیا تو مسیح کا قائم مقام ہو کر تمہاری خاطر معاف کیا۔ تاکہ شیطان کا ہم پر داوٗ نہ چلے کیونکہ ہم اُس کے حیلوں سے ناواقف نہیں۔ ۲ کرنتھیوں ۲ : ۱۰۔۱۱
معافی ہماری مددگار ہے کیونکہ یہ خدا کو ہمارے اندر کام کرنے کا موقع دیتی ہے۔ جب میں نامعافی کے زہر سے خالی ہوتی ہوں اس وقت میں بہت خوش اور جسمانی طور پربہتر محسوس کرتی ہوں ۔ کسی بھی شخص کوکڑواہٹ۔کینہ اور نامعافی کےبوجھ کے نتیجہ میں جس پریشانی یا دباوٗ کا سامنا کرنا پڑتا ہے اِس سے خطرناک بیماریاں جنم لیتی ہیں۔
باپ ہمارے گناہوں کو معاف نہیں کرسکتا جب تک ہم دوسروں کو معاف نہیں کرتے اور جوہم بوتے ہیں وہی کاٹتے ہیں (دیکھیں ۶: ۱۴۔۱۵؛ گلتیوں۶: ۷۔۸)۔ رحم دلی بوئیں اور آپ رحم دلی کاٹیں گے؛ عدالت نہ کریں آپ کی بھی عدالت نہیں کی جائے گی۔ آپ کو خدا کے فضل سے معا ف کرنا چاہیےتاکہ آپ کے دِل کا دروازہ خُداوند کے لئے کھلا رہے۔
نامعافی ایسے ہی ہے جیسے ابلیس کو پاوٗں دھرنے کی جگہ دینا اور اسی سے وہ ہمارے اندرمضبوط قلعے بنا لیتا ہے۔ مضبوط قلعہ بنا نے کے بعد وہ پاک روح کے اثرکو روک دے گا۔ جب آپ معاف کرتے ہیں تو ابلیس کو موقع نہیں ملے گا اورآپ خدا کے ساتھ آزادانہ رفاقت میں رہیں گے۔
جب آپ خدا کی فرمانبرداری کا فیصلہ کرتے ہیں توپاک روح کے وسیلہ سے آپ کو دشمن پر غلبہ حاصل ہوگا۔ پس اپنے ساتھ ایک بھلائی کا کام کریں یعنی معافی دینے میں جلدی کریں۔
یہ دُعا کریں:
اَے خدامیں شیطان کو اپنی زندگی میں نہ تو پاوٗں دھرنے اور نہ ہی قلعہ بنانے کی اجازت دینا چاہتا/چاہتی ہوں۔ میں معاف کرنے کا فیصلہ کرتا/کرتی ہوں تاکہ میں آزادی سے تیرے ساتھ رفاقت رکھ سکوں۔