اطمینان کو اپنی زندگی میں راج کرنے دیں

اطمینان کو اپنی زندگی میں راج کرنے دیں

اور مسیح کا اطمینان جس کے لئے تم ایک بدن ہو کر بلائے بھی گئے ہو تمہارے دلوں پرحکومت کرے اور شکر گزار رہو۔ کلیسوں ۳ : ۱۵

ہم سب کے جذبات ہیں جو ہمارے ساتھ ہی رہیں گے۔ میرا اِیمان ہے کہ ہراِیماندار کوجذباتی استحکام کی ضرورت ہے۔ ہمیں خُدا کی تلاش کرنا ہے تاکہ اپنے جذبات کو قابو میں رکھ سکیں نہ کہ ان کو اپنے اوپر حاوی ہونے دیں۔

اِس مثال پر غورکریں : آپ نے خُداوند سے وعدہ کیا ہے کہ آپ قرض میں سے باہر نکلیں گے ،احتیاط سے پیسہ خرچ کریں گےاورکوئی غیر ضروری چیزنہیں خریدیں  گے ،اِسی دوران آپ کوئی خاص چیز لینے بازارجاتے ہیں اورخریداری کے دوران آپ کو پتہ چلتا ہے کہ بازار میں ۵۰ فیصد سیل لگی ہوئی ہے۔ آپ کیا کریں گے؟ کیاآپ اپنے جذبات کے آگے گھٹنے ٹیک دیں گےیا فیصلہ کرنے سے پہلے اپنے جذبات کے ٹھنڈے ہونے کا انتظار کریں گے؟

خُدا چاہتا ہے کہ آپ پُرسکون ہوکرفیصلے کریں۔اُس کے اطمینان کوراج کرنے دیں جس کے معنیٰ ہیں کہ جب تک آپ کے جذبات قابو میں نہیں آجاتےاُس وقت تک انتظار کریں اورپھردیکھیں کہ جو کام آپ کرناچاہتے ہیں کیا وہ درست ہے۔

اپنے جذبات کو اپنے فیصلے نہ کرنے دیں۔ ہمیشہ پُرسکون رہیں۔

یہ دُعا کریں:

اَے خُداوند میں تیرے اطمینان کو اپنے دل پر راج کرنے کی اجازت دیتا/دیتی ہوں۔ میں اپنے جذبات کی بنیادپرفیصلہ نہیں کروں گا/گی لیکن میں بڑے اطمینان اور تحمل سے اس راستے کا چناوٗ کرتا/کرتی ہوں جو تو نے میرے لئے مقرر کیا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon