لیکن ایک چِیز ضرُور ہے اور مریمؔ نے وہ اچّھا حِصّہ چُن لِیا ہے جو اُس سے چِھینا نہ جائے گا۔ لُوقا 6 : 31
موجودہِ لمحے اور اس میں موجود نعمتوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے ہمیں کام کی طرف متوازن رویہ رکھنے کی ضرورت ہے۔ لُوقا 38:10-42 میں ایک کہانی بیان کی گئی جہاں یسوع دو بہنوں، مریم اور مارتھا کے گھر جاتے ہیں۔
مارتھا حد سے زیادہ مصروف اور بہت مشغول تھی (دیکھیں لُوقا 40:10)۔ لیکن مریم یسوع کے قدموں کے پاس بیٹھ گئی اور وہ جو کچھ کہنا چاہتا تھا سُننے لگی۔ مارتھا بہت زیادہ خدمت کرنے میں اُلجھی ہوئی تھی؛ مریم شُکر گزار تھی کہ یسوع وہاں موجود تھا اور وہ اس لمحے کی خوبصورتی سے محروم نہیں رہنا چاہتی تھی، وہ اپنےارادہ میں پُرعزم تھی۔ اور یسوع نے کہا کہ مریم نے مارتھا سے بہتر انتخاب کیا۔
یسوع نے مارتھا سے یہ نہیں کہا کہ وہ کام نہ کرے؛ ابلکہ اُس نے اسے کہا کہ وہ پریشان نہ ہو اور کام کرتے وقت بُرا رویہ نہ رکھے۔ یسوع چاہتا ہے کہ ہم سخت محنت کریں لیکن وہ یہ بھی چاہتا ہے کہ ہمیں یہ سمجھ ہونی چاہیے کہ کس وقت ساری سرگرمیوں کو ختم کرنا چاہیے اوراُس وقت میں موجود برکت سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔
شُکرگزاری کی دُعا
تیرا شُکریہ اَے باپ کہ تُو نے مجھے سیکھایا ہے کہ اپنی زندگی کو توازن کے ساتھ بسر کروں۔ جوکام تُو نے مجھے کرنے کے لیے دیا ہے اسے کرنے میں میری مدد کرلیکن اس کی وجہ سے تیرے ساتھ میرے رشتے میں خلل پیدا نہ ہو۔ تیرا شُکریہ کہ مَیں ہر روز تیرے قدموں میں بیٹھنے کے لمحے سے لطف اندوز ہو سکتا/سکتی ہوں۔