کیا آپ تربیت حاصل کرنے کے لئے تیار ہیں؟

کیا آپ تربیت حاصل کرنے کے لئے تیار ہیں؟

اے بھائیو! اپنے بلائے جانے پر تو نگاہ کرو کہ جسم کے لحاظ سے بہت سے حکیم، بہت سے اختیار والے بہت سے اشراف نہیں بلائے گئے۔ بلکہ خُدا نے دُنیا کے بیوقوفوں کو چُن لیا کہ حکیموں کو شرمندہ کرے اور خُدا نے دُنیا کے کمزورں کو چُن لیا کہ زور آوروں کو شرمندہ کرے۔   1 کرنتھیوں 1 : 26 – 27 

خُداوند یسوع مسیح نے جن شاگردوں کو چُنا اُن کی زندگیوں پرغور سے نظر کرنے سے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ خُدا اکثر ایسے لوگوں کو نہیں چُنتا جو ظاہراً بہت قابل ہوتے ہیں۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کے اندر کس قسم کی نعمتوں، صلاحیتوں یا تجربات کی کمی ہے۔۔۔۔ خُدا آپ کو ہر قسم کی تعلیم اور تربیت دے گا تاکہ آپ وہ کام کرسکیں جس کے لئے اُس نے آپ کو بلایا ہے۔

شاید خُدا آپ کی تربیت کے لئے ہمیشہ روایتی طریقوں کو استعمال نہیں کرے گا لیکن خُدا اپنی مرضی کے مطابق آپ کو تیار ضرور کرے گا۔ بعض اوقات یہ رسمی تربیت ہوگی لیکن اکثر ایسا نہیں ہوگا۔ اگر آپ تربیت حاصل کرنے کے لئے تیار ہیں تو خُدا آپ کی تربیت کے لئے آپ کی زندگی کی ہر چیز کو استعمال کرے گا ۔ یہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ بہت سے لوگوں کو خُدا نے بڑے کاموں کے لئے بلایا ہوا ہے لیکن وہ بڑے بے صبر ہیں اورتیاری کے مراحل میں سے گزرنا نہیں چاہتے جس سے وہ اس کام کو پورا کرنے کے لئے لیس ہو سکتے ہیں ۔

آستر کو بادشاہ کے سامنے حاضر ہونے سے پہلے ایک سال کی تربیت میں سے گزرنا پڑا۔ بارہ مہینے تک وہ صبر سے طہارت کے مراحل میں سے گزری اور پھر خُدا نے اُسے اپنے لوگوں کو ہامان کے بُرے منصوبے سے بچانے کے لئے استعمال کیا۔

اگر آپ خود کو کسی ایسے کام کے لئے نااہل سمجھتے ہیں جو آپ کے اِیمان کے مطابق خُدا نے آپ کے سپرد کیا ہے تو اس خیال کو اپنے راہ کی رکاوٹ نہ بننے دیں۔ وہ آپ کا تربیت کار بنے گا۔ جو کچھ وہ آپ کو اس وقت میں سیکھا رہا ہے وہ سیکھیں اورجب بھی موقع ملے قدم آگے بڑھانے کے لئے تیار رہیں ۔


خُدا نے آپ کو جو رویا بخشی ہے وہ اُس کو پورا کرنے کے لئے آپ کو لیس بھی کرے گا۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon