کیا آپ خود پر ہنس سکتے ہیں؟

کیا آپ خود پر ہنس سکتے ہیں؟

اُس وقت ہمارے منہ میں ہنسی اور ہماری زبان پر راگنی تھی۔  تب قوموں میں یہ چرچا ہونے لگا کہ خُداوند نے اِن کے لئے بڑے بڑے کام کئے ہیں۔  زبور 126 : 2

 مسیحی ہونے کے تعلق سے ایک بہت خوبصورت بات یہ ہے کہ مسیحی ہونا کوئی پیچیدہ بات نہیں ہے ۔۔۔۔ درحقیقت ہمیں کہا گیا ہے کہ ہم فروتن اورچھوٹے بچّوں کی مانند بنیں۔ جب کہ خُداوند ہم سے چاہتا ہے کہ ہم اپنے رویے، طرزِ عمل اور مسیح میں اپنی ذمہ داریوں کے معاملہ میں بڑے ہوجائیں (افسیوں 4 : 15)، ساتھ ہی ساتھ وہ ہم سے یہ بھی چاہتا ہے کہ اُس پر بھروسہ کرنے اور اس کی قربت حاصل کرنے کے معاملہ میں ہم بچّوں کی مانند بنیں۔

بچّوں کی ایک خوبی یہ بھی ہوتی ہے کہ وہ جو بھی کرتے ہیں خوشی سے کرتے ہیں۔ وہ خوشی کو ڈھونڈ ہی لیتے ہیں۔ خُدا کی خواہش ہے کہ ہم بھی ایسے ہی ہوں۔ ہمیں سیکھنا ہے کہ جو کچھ ہم کرتے ہیں اس سے لطف اندوز ہوں اور اُس سے خوش وقت رہیں۔ ہمیں زندگی کے ہر معاملہ سے خوش ہونا ہے اور ہم ایسا کرسکتے ہیں، چاہے وہ دنیاوی معاملات ہوں یا روحانی۔ آپ بائبل سٹڈی کے دوران اپنے دوستوں کے ساتھ خوش رہیں اور آپ گھر کے کام کاج کے دوران بھی خوش ہوسکتے ہیں۔

خود سے خوش ہونا سیکھنا اور زندگی میں خوشی کو تلاش کرنا بڑی اچھّی بات ہے۔ ہم خود پر ہنسنا بھی سیکھ سکتے ہیں۔ جیسا کہ آرٹ لنک لیٹر(امریکی اَداکار) نےکہا  ہے کہ "لوگ خوش مزاج ہوتے ہیں” اور اِس میں ہم بھی شامل ہیں۔

جتنا ممکن ہومسکرائیں کیوںکہ خوش دِلی آپ کے لئے بڑی بھلائی پیدا کرسکتی ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon