کیا آپ کا اِیمان اَثر کرتا ہے؟

اور[اگر ہم مسیح میں ہیں] میسح یسوع میں نہ تو ختنہ کچھ کام کا ہے نہ نامختونی مگر اِیمان جو مُحبّت کی راہ سے اَثر کرتا ہے۔                           (گلتیوں ۵ : ۶)

بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ زیادہ اِیمان روحانی بلوغت کا سب سے پہلا نشان ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ حقیقی روحانی بلوغت کا مطلب ہے مُحبّت میں چلنا۔ مُحبّت میں چلنے سے ہمارا اِیمان مضبوط ہوتا ہے۔ ہم خُدا پر اِیمان رکھے بغیر خُدا کے ساتھ اچھّا تعلق قائم نہیں کرسکتے، لیکن مُحبّت ہمارے اِیمان کا ثبوت، قوت اور اظہار ہے۔ اگر ہم واقعی خُدا سے پیار کرتے ہیں اور اُس پر اِیمان رکھتے ہیں تو ہم اِنسانوں سے بھی پیار کریں گے۔

آج کی آیت ہمیں سیکھاتی ہے کہ اِیمان مُحبّت کی راہ سے اَثر کرتا ہے اور مُحبّت کوئی مفروضہ یا نظریہ نہیں ہے؛ یہ ایک تجربہ ہے۔ دراصل بائبل بیان کرتی ہے کہ اگر ہم کسی بھائی کو ضرورت میں دیکھتے ہیں اور ہمارے پاس اُس کی ضرورت کے مطابق کچھ ہونے کے باوجود ہم اُس کی مدد نہیں کرتے تو ہم مُحبّت کے قاعدہ پر نہیں چلتے (دیکھیں ۱ یوحنا ۳ : ۱۷)۔

خُداوند یسوع نے خود فرمایا کہ تمام انبیا اور شریعت کا مدار مُحبّت پر ہے، اُس نے کہا: ’’خُداوند اپنے خُدا سے اپنے سارے دِل اور اپنی ساری جان اور اپنی ساری عقل سے مُحبّت رکھ ۔ بڑا اور پہلا حکم یہی ہے۔ اور دوسرا اُس کی مانند یہ ہے کہ اپنے پڑوسی سے اپنے برابر مُحبّت رکھ ۔ اِنہی دو حکموں پر تمام توریت اور انبیا کے صحیفوں کا مدار ہے‘‘ ( متی ۲۲: ۳۷۔۴۰)۔ خُداوند یسوع نے یہ جواب اُن کو دیا جو اُس سے پوچھنے آئے تھے کہ سب سے بڑا حکم کون سا ہے۔ وہ دراصل اس سے یہ کہہ رہے تھے کہ: ’’ اَے یسوع ہمیں خلاصہ بتا دیں۔‘‘ ا س نے جواب دیا: ’’ٹھیک ہے تمہیں خلاصہ چاہیے؟ تم تمام شریعت اور نبیوں کی تعلم پر عمل کرنا چاہتے ہو؟ تو مجھ سے اور انسانوں  سے پیارکرو۔‘‘ یہ بہت سادہ بات ہے۔ خُداوند یسوع نے اُن لوگوں کو بتایا کہ مُحبّت میں زندگی گزارنے سے خُدا خوش ہوتا ہے۔ مُحبّت کے بغیر اِیمان سے چلنے کی کوشش کرنا بغیر تیل کے چراغ جلانے کے مترادف ہے ۔ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہمارے چراغ ہمیشہ مُحبّت کے تیل سے جلتے رہیں۔ ورنہ ہمارا اِیمان اَثرنہیں کرے گا!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آج آپ کے لئے خُدا کا کلام:

 خُدا مُحبّت ہے اور جتنا ہم اُسے جانیں گے اتنا ہی ہم دوسروں سے مُحبّت کریں گے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon