کیا آپ کا ظاہر اورباطن ایک ہے؟

کیا آپ کا ظاہر اورباطن ایک ہے؟

…کیونکہ دیکھوخُدا کی بادشاہی تمہارے درمیان[تمہارے دِلوں میں ہے] ہے۔[اورتمہیں گھیرے ہوئے ہے] لوقا ۱۷: ۲۱

بہت دفعہ ہم اپنے حالات کے تبدیل ہونے کی خواہش تو کرتے ہیں لیکن اِس کے لئے جن اقدامات کی ضرورت ہے وہ کرنے کے لئے تیارنہیں ہوتے۔

میری زندگی میں بھی ایسا وقت تھا جب میں اکثر اپنے حالات کے بارے میں پریشان رہتی تھی۔ میں چاہتی تھی کہ خُدا نہ صرف میرے حالات بلکہ میرے اِرد گرد موجود لوگوں کو بھی تبدیل کردے۔ لیکن پھرخُدا نے مجھ پرآشکارکیا کہ اپنی ظاہرا زندگی میں کسی حقیقی تبدیلی کی توقع کرنے سےپہلے مجھے اپنی باطنی زندگی کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

متّی ۶: ۳۳ میں بیان ہے کہ پہلے خُدا کی بادشاہی اورراستبازی کی تلاش کرو تو باقی چیزیں بھی تم کو مل جائیں گی۔

سوال یہ ہے کہ خُدا کی بادشاہی کیا ہے؟بائبل بتاتی ہے کہ خُدا کی بادشاہی ہمارے اندرہے۔ اگرآپ نے میسح کو قبول کرلیا ہے تو اِس کے معنیٰ یہ ہیں کہ وہ آپ میں رہتا ہے اوروہ چاہتا ہے کہ وہ ایک اچّھے رُوحانی گھر میں رہے۔اِس لئے کہ آپ کی باطنی زندگی خُدا کی نگاہ میں بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔

ہمیں چاہیےکہ پہلے اُس کی بادشاہی کی تلاش کریں، اوراُس کے پاک روح کو اپنے باطن کا اختیار سونپ دیں۔ جب ہم اُس کو اپنے اندر کام کرنے دیں گے توہمارے لئےاُس کو اپنے اندر رکھنا ممکن نہیں رہے گااور وہ ہمارے اندر لبریز ہو کربہنے لگے گا اور ہمارے اِرد گرد ساری دنیا کو تبدیل کردے گا!


یہ دُعا کریں:

اَے پاک روح میری مدد کرکہ میں ظاہری چیزوں کو تبدیل کرنے کے بجائے تیری چاہت کے مطابق اپنے باطن میں تیری بادشاہی کو بڑھنے دوں۔ میں تجھے اپنے باطن میں کام کرنے کی دعوت دیتا/دیتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon