
تم اِیمان میں مضبوط ہو کراور یہ جان کر اُس کا مقابلہ کرو کہ تمہارے بھائی جو دنیا میں ہیں ایسے ہی دُکھ اُٹھا رہے ہیں۔ ۱ پطرس ۵: ۹
اگر آپ خدا سے عظیم اورقدرت سے بھری زندگی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو پھر آپ کو اپنی منفی سوچ کی جڑوں تک پہنچ کو ان کو ختم کرنا ہوگا۔ کیونکہ جب تک جڑیں نہ نکالیں جائیں وہ بُرا پھل پیدا کرتی رہیں گی۔
بہت دفعہ ہم اپنی زندگی میں موجود بُرے پھلوں کو توڑنےمیں لگے رہتے ہیں اور گہرے میں جاکر مسائل کی جڑوں کو نہیں نکالتے۔ گہرے میں جاکر خراب جڑوں کو نکالنا تکلیف دہ کام ہے لیکن مسائل سے ہمیشہ کے لئے چھٹکارا پانے کا یہی واحد راستہ ہے۔ یا تو ہم اچھی زندگی کی خاطر تبدیلی کے درد کو برداشت کر لیں یا ہم ابلیس کے منصوبے پر چلتے رہیں اور اِسی طرح رہنے یعنیٰ اپنی پرانی عادات میں ہمیشہ کے لئےپھنسیں رہنے کی تکلیف کو برداشت کرتے رہیں۔
پطرس ہمیں بتاتا ہے کہ تم ہوشیار اور بیدار رہواورابلیس کا مقابلہ کرو (دیکھیں ۱ پطرس ۵ : ۸۔۹)۔آپ کو فیصلہ کرنا ہے کہ آیا آپ اپنی پرانی عادات کی درد اوراس کے پھل یعنیٰ درد بھری زندگی میں رہنا چاہتے ہیں یا آپ جلال کے ساتھ نئے روحانی مقام پر جانے کے لئے نئے درد کو برداشت کریں گے۔
آج ہی ابلیس کا مقابلہ کریں اور خداکی مرضی کو اپنی زندگی میں پورا ہوتا ہوا دیکھنے کے لئے پاک روح کی پیروی کریں۔
یہ دُعا کریں:
اَے خدا مجھے تیری مدد کی ضرورت ہے تاکہ میں ابلیس کا مقابلہ کرسکوں۔ میں جانتا/جانتی ہوں کہ پرانی بری جڑوں کو نکالنا تکلیف دہ ہے لیکن اگر اس طرح مجھے تیری نزدیکی حاصل ہوتی ہے تومیں ایسا کرنے کے لئے تیار ہوں۔ جب میں ابلیس کا مقابلہ کروں تو مجھے زور بخش تاکہ تیری پیروی میں خود کو تیرے تابع کروں۔