ہاتھ سے نلکا چلانا

ہاتھ سے نلکا چلانا

کیونکہ خُداوند کی شادمانی تمہاری پناہ گاہ ہے۔  نحمیاہ 8 : 10

جب ہم مشکل وقت میں سے گزر رہے ہوتے ہیں تو مایوس ہونے کی بجائے ہم شادمانی حاصل کرنے کے لئے کوئی کام کر سکتے ہیں۔ اور چاہے ہم محسوس کریں نہ کریں ہم شادمان ہونا شروع ہوسکتے ہیں۔ یہ پانی کے نلکے کو ہاتھ سے چلانے(گھیڑنے) کی مانند ہے جس کے ہینڈل کو ہم بار بار اُوپر نیچے حرکت دیتے ہیں جب تک پمپ شروع نہیں ہوجاتا اور پانی کا بہاؤ جاری نہیں ہوجاتا۔

مجھے یاد ہے کہ میرے دادا اوردادی کے پاس ایک پُرانا پمپ تھا۔ مجھے یہ بھی یاد ہے کہ جب میں چھوٹھی ہی تھی تو میں سینک کے پاس کھڑی ہوتی تھی اور پمپ کے ہینڈل کو اُوپر نیچے حرکت دیتی تھی اور بعض اوقات مجھے ایسا محسوس ہوتا تھا کہ یہ کبھی بھی نہیں چلے گا اور پانی نہیں آئے گا۔ مجھے لگتا تھا کہ یہ خالی نل ہے اور اس کے پیچھے کچھ بھی نہیں ہے، میں صرف ہوا کو پمپ کررہی ہوں۔

لیکن جب میں ہینڈل کو حرکت دیتے دیتے ہمت ہارنے کے قریب ہی ہوتی تھی تواسی وقت اس  کو حرکت دینا اور بھی مشکل ہوجاتا تھا۔ یہی اس بات کی نشانی تھی کہ اَب پانی جلد ہی اُوپر آنے والا ہے۔

خوشی وشادمانی بھی اِسی طرح ہے۔ ہماری رُوح کے اندر ایک پانی کا چشمہ ہے۔ اس پانی کو باہر لانے کے لئے ہم جو پمپ کا ہینڈل استعمال کرتے ہیں وہ ہمارے چناؤ ہیں ۔۔۔۔ یعنی مسکرانا، گیت گانا،  ہنسنا وغیرہ۔ شروع میں ان جسمانی اظہار سے کچھ خاص فائدہ نہیں ہوگا۔ اور کچھ دیر بعد تو یہ کرنا اور بھی مشکل ہوگا، لیکن اگر ہم ایسا کرتے رہیں گے توجلد ہی خوشی کا ایک "چشمہ” پھوٹ نکلے گا۔

خُداوند کی شادمانی آپ کی شادمانی ہے۔ آپ مضبوط ہونے اور شادمانی میں زندگی بسر کرنے کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon