کیونکہ اُس کی معموری (کثرت) میں سے ہم سب نے پایا (ہم سب کا اس میں حصہ تھا اور ہم سب کو بخشا گیا) یعنی فضل پر فضل (کا ڈھیر)۔ یُوحنّا 1 : 16
آج میں اور آپ فتح مندی میں زندگی بسر کرسکتے ہیں کیونکہ پاک رُوح ہماری زندگیوں میں قوت بخش رہا ہے اور ہمیں دُعا کرنا سیکھا رہا ہے۔ وہ ہماری مدد کرتا ہے تاکہ ہم خُدا کے سامنے اپنی
ضروریات کو رکھیں اور اپنے زور میں کام کرنے کی کوشش نہ کریں۔
یہ پاک رُوح ہی ہے جو آپ کی زندگی میں ہر اچھّی بخشش لاتا ہے یعنی ہماری ہر ضرورت کو پورا کرتا ہے۔ پاک رُوح بہت سے کام کرتا ہے جیسا کہ وہ اطمینان بخشنے والا، صلاح دینے والا، مددگار، شفاعت کرنے والا، وکیل، زور بخشنے والا اور ساتھ کھڑے رہنے والا ہے اوراُس کے ان تمام کاموں کو ہم مختصراً یوں بیان کرسکتے ہیں کہ اس کا مقصد ہمارے اتنے قریب آنا ہے جتنا ممکن ہواور وہ ہماری زندگیوں میں اس طرح سے کام کرنا چاہتا ہے جس سے خُدا کے نام کو جلال ملے۔
خُدا آپ کی زندگی کی ہر تفصیل میں دلچسپی رکھتا ہے۔ وہ آپ کی زندگی کے ہر کام میں مدد کرتا ہے۔ وہ ہروقت ہمارے ساتھ کھڑا رہتا اور انتظار کرتا ہے تاکہ جیسے ہی موقع ملے وہ ہماری زندگی میں داخل ہو کر ہمیں مدد فراہم کرے اورضرورت کے مطابق ہمیں زور بخشے۔ جتنی بار بھی آپ کو ضرورت ہو اتنی بار اس سے مدد مانگیں۔ ہمیں ملتا نہیں کیونکہ ہم مانگتے نہیں ہیں (یعقوب 4 : 2)، پس بار بار مانگیں۔ مانگتے رہیں تاکہ آپ کو مِل جائے اور آپ کی خوشی پوری ہوجائے (یُوحنّا 16 : 24)۔
خُدا ہمیں فضل اور رُوح بخشتا ہے ہمارا کام یہ ہے کہ ہم مدد کے لئے درخواست کریں اور اپنے آپ کو اُس کے سامنے پیش کریں ایسے برتن کے طور پر جس کے وسیلہ سے وہ اپنا کام کرے۔