ہر دِن کے لئے نئی اُمید

ہر دِن کے لئے نئی اُمید

یہ خُداوند کی شفقت ہے کہ ہم فنا نہیں ہوئے کیونکہ اُس کی (نرمی) رحمت لازوال ہے۔ وہ ہر صبح تازہ ہے۔ تیری وفاداری عظیم ہے۔   نوحہ 3 : 22 – 23

جس طرح خُدا نے دِن اور رات کو تقسیم کیا ہے وہ مجھے بہت پسند ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کا دن کس قدر کٹھن یا مشکل گزرا ہو ہر طلوعِ آفتاب کے ساتھ نئی اُمید جنم لیتی ہے۔ خُدا چاہتا ہے کہ ہم ماضی کو اپنے پیچھے چھوڑتے جائیں اور "نئے آغاز” کے مواقع تلاش کریں۔

ہوسکتا ہے کہ آپ کسی گناہ یا عادت میں پھنس چکے ہیں اور اگرچہ آپ نے توبہ کرلی ہے لیکن اِس کے باوجود آپ شرمندگی محسوس کرتے ہیں، اگر ایسا ہے تو اس بات کا یقین کرلیں کہ سچی توبہ کے وسیلہ سے تازہ اور نیا آغاز ہوسکتا ہے کیونکہ خُدا نے معافی کا وعدہ کیا ہے۔

جب آپ خدا کے عظیم رحم کو سمجھیں گے اور اس کواپنے اندر لینا شروع کردیں گے صرف اُسی وقت آپ دوسروں پر رحم کرنے کے لئے تیارہوں گے ۔ ہو سکتا ہے کہ آپ جذباتی طور پر تکلیف سہہ رہے ہوں۔ ماضی کو پسِ پشت ڈالنے کا یہی طریقہ ہے کہ اُس شخص کو معاف کردیں جس نے آپ کو تکلیف پہنچائی ہے۔ جب آپ معاف کرتے ہیں تو آپ اپنے ساتھ نیکی کرتے ہیں۔

آپ کی زندگی کے اُفق پر خُدا نے نئے منصوبے رکھے ہیں، آپ اُن کو جاننا شروع کرسکتے ہیں لیکن یہ صرف اسی وقت ممکن ہےجب آپ ماضی کی بجائے حال میں زندگی بسر کرنے کا فیصلہ کریں گے۔ جب تک آپ ماضی کے بارے میں سوچتے اور باتیں کرتے رہیں گے آپ غلامی میں رہیں گے۔ جو کچھ گزرے کل میں ہوا اُسے بھول جائیں اور آج کے  دِن میں خُدا کی مُحبّت اور معافی کو لینے کا فیصلہ کریں تاکہ آپ آنے والے دن میں اس کے منصوبہ کو جان کرجوش سے بھر جائیں۔


خُدا کی رحمت ہر صبح تازہ ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon