…یہوسفط کو خبر دی کہ ایک بڑا انبوہ تیرے مقابلہ کو آرہا ہے …اور یہوسفط ڈر کر دِل سے خُداوند کا طالب ہوا [ٖفیصلہ کیا، اہم ضرورت سمجھ کر] اور سارے یہوداہ میں روزہ کی منادی کرائی۔ (۲ تواریخ ۲۰ : ۲۔۳)
جب یہوسفط بادشاہ کو خُدا کی آواز سُننے کی ضرورت تھی، اُس نے یہوداہ کی ساری سلطنت میں روزہ کی منادی کروائی۔ تمام لوگ خُداوند سے مدد مانگنے کے لئے اکٹھے ہوئے اور اپنے پورے دِل سے اس کے طالب ہوئے۔
یہوسفط نے روزہ کی منادی کرائی تاکہ خُدا سے اپنی وفاداری اور اُس کی آواز سُننے کی ضرورت کا اظہار کرے۔ اگر آپ کو بھی خدا کی آواز سننے کی ضرورت ہے تو کچھ دیر کھانا چھوڑ کروہ وقت خُدا کی تلا ش میں گزاریں۔ ٹیلی وژن بند کرکے خدا کے ساتھ وقت گزارنا بھی کوئی بُرا خیال نہیں ہے، دوستوں کی محفل،اُن کی آرا اورمشوروں کو چھوڑ کرایک شام خُدا کے ساتھ وقت گزارنے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے۔ یہ عادتیں اورایسی دوسری عادتیں یہ ثابت کرتی ہیں کہ آپ خُدا کی آواز سُننے کی اہمیت سے واقف ہیں۔
کچھ لوگ صرف اُس وقت خُدا کی آواز سنجیدگی سے سُنتے ہیں جب وہ مشکل میں ہوتے ہیں، لیکن ہمیں ہر وقت مستعدی سے خُدا کی آواز سُننے کی ضرورت ہے۔ ایک دفعہ خُدا نے مجھے یہ سیکھایا کہ کہ بہت سے لوگوں کے مسائل کی وجہ یہ ہے کہ وہ صرف اس وقت خُدا کی تلاش کرتے ہیں جب وہ مشکل میں ہوتے ہیں۔ اس نے مجھ پر ظاہر کیا کہ اگر وہ اُن کے سارے مسائل حل کردے تو وہ کبھی اُس کی تلاش نہیں کریں گے۔ اُس نے کہا، ’’ہروقت میری اِس طرح تلاش کرو جیسے تمہیں سخت ضرورت میں ہو پھر تمہیں سخت ضرورت محسوس نہیں ہو گی۔‘‘ میرا خیال ہے کہ یہ ایک اچھّی نصیحت ہے اور میں آپ کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں کہ آپ ہر روز اس کی پیروی کریں۔
آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: خُدا کی تلاش کرنے کے لئے مصیبت کے وقت کا انتظار نہ کریں؛ ہر وقت اُس کی تلاش کریں۔