[اچھے] اِنسان کی روشیں خُداوند کی طرف سے قائم ہیں اورو ہ اُس کی راہ سے خوش ہے [اور وہ خوداس کے ہر قدم کی راھنمائی میں مصروف ہے] اگر وہ گِر بھی جائے تو پڑا نہ رہے گا کیونکہ خُداوند اُسے اپنے ہاتھ سے سنبھالتا ہے۔ (زبور ۳۷ : ۲۳ ۔ ۲۴)
خُدا ہمارے ہر قدم کی راھنمائی میں مصروف ہے! اس کا مطلب ہے کہ ہم کبھی بھی تنہا نہیں ہیں۔ جب ہم گِر جاتے ہیں وہ اُٹھنے میں ہماری مدد کرتا ہے اور ہماری حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ آگے بڑھیں۔ کوئی بھی شخص غلطیاں کئے بغیر خُدا کی راھنمائی میں چلنا نہیں سیکھ سکتا لیکن یہ یاد رکھیں کہ خُدا ہماری غلطیوں کے سرزد ہونے سے پہلے اُن سے واقف ہے۔ جب ہم پھِسل جاتے ہیں یا ناکام ہوجاتے ہیں تو وہ حیران نہیں ہوتا۔ دراصل ہماری زندگی کا ہر دن اس کی کتاب میں مندرج ہے اس سےپہلے کہ ایک بھی وجود میں آتا (دیکھیں زبور ۱۳۹ : ۱۶)۔ یاد رکھیں خُدا آپ میں مسرور ہوتا ہے اور آپ کے ہر قدم کی راھنمائی میں مصروف ہے۔ اگر آپ گِر جائیں گے وہ آپ کو اُٹھائے گا۔
بائبل اور تاریخ میں جن عظیم مرد وخواتین کے بارے میں ہم پڑھتے اور ان کو سراہتے ہیں اُنہوں نے غلطیاں کیں۔ خُدا نے ہمیں اِس لئے نہیں چُنا کہ ہم کامِل ہیں، بلکہ اس لئے کہ وہ ہمارے وسیلہ سے اپنا زورآوربازو دکھائے۔ دراصل وہ دنیا کے حقیر اوربے وقوفوں کو ایک مقصد کے تحت چنتا ہے تاکہ سب کو حیران کرے اور اپنی عظمت ظاہر کرے (دیکھیں ۱ کرنتھیوں ۱ : ۲۸ ۔ ۲۹)۔ دشمن کے اس دباوٗ کوکبھی قبول نہ کریں کہ آپ کامل ہیں اور آپ سے کوئی غلطی نہیں ہوسکتی۔ ہر روز پوری کوشش کریں اور خُدا پر بھروسہ کریں کہ باقی کام وہ کرے گا! اپنی غلطیوں سے نہ گھبرائیں بلکہ ان سے سیکھیں۔ آپ کی تمام غلطیاں آپ کے کالج کا کورس ہیں جنھیں دوبارہ کبھی نہیں دہرانا !
آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: خوف نہ کر؛ خُدا تیرے ساتھ ہے۔