ہم جانتے ہیں (حصّہ اوّل)

ہم جانتے ہیں (حصّہ اوّل)

[اور مَیں دُعا کرتا ہوں] تاکہ تیرے اِیمان کی شِراکت تُمہاری ہر [چیز کی] خُوبی کی پہچان [ہماری شناخت] میں مسِیح [اور اُس کے جلال] کے واسطے مؤثِر ہو   ۔فِلیمون 6:1

اگر آپ کلام کی مندرجہ ذیل سچائیوں سے واقف ہیں تو آپ کے پاس شُکرگزاری کے بہت سے مواقع ہیں۔

ہم جانتے ہیں کہ ہم خُدا کے فرزند ہیں، اور یہ کہ ہم بُلائے گئے، مسح کئے گئے، اور اُس کی طرف سے عظیم مقاصد کے لیے مقّرر کئے گئے ہیں۔ ہمارا مقصد ہے کہ ہم خُدا کو جلال دیں اور خُداوند یسوع مسیح کی مانند بنیں۔ ہمارے پاس رُوح القّدس کے وسیلہ سے راستبازی، اطمینان اور خُوشی موجود ہے (نہ کہ ہوگی)۔ ہمیں ہمارے تمام گناہوں سے معافی مل چکی ہے — اُن گناہوں سے بھی جو ہم نے ابھی تک نہیں کئے ہیں اور ہمارے نام برّہ کی کتابِ حیات میں لکھے گئے ہیں۔ خُداوند یسوع ہمارے لیے جگہ تیار کررہا ہے تاکہ جہاں وہ ہے، ہم بھی ہوں۔

ہم جانتے ہیں کہ جب تک وہ ہمیں لینے کے لئے واپس نہیں آجاتا، اُس نے اپنے رُوح القّدس کو آنے والی اور بھی بڑی اچھی چیزوں کی ضمانت کے طور پر بھیج دیا ہے۔ ہمیں میراث کی ضمانت دی گئی ہے، کیونکہ یہ خُداوند یسوع کے خون سے خریدی گئی تھی۔ ہمارے پاس ایک نیا عہد ہے اور ہمیں زندگی گزارنے کا ایک نیا طریقہ بتایا گیا ہے!


شُکرگزاری کی دُعا

 مَیں آج تیرا شُکریہ اَدا کرتا/کرتی ہوں، اَے باپ، ان وعدوں کے لیے جن کو مَیں کلام کے اختیار کے ساتھ  بیان کر سکتا/سکتی ہوں۔ مَیں جانتا/جانتی ہوں کہ مَیں تیرا/تیری ہوں اور کوئی چیز مجھے تیری مُحبّت سے جُدا نہیں کر سکتی۔ اس یقین دہانی کے لیے تیرا شُکر ہو۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon