ہم جانتے ہیں (حصہ دوم)

ہم جانتے ہیں (حصہ دوم)

[اور مَیں دُعا کرتا ہوں] تاکہ تیرے اِیمان کی شِراکت تُمہاری ہر [چیز کی] خُوبی کی پہچان [ہماری شناخت] میں مسِیح [اور اُس کے جلال] کے واسطے مؤثِر ہو۔  فِلیمون 6:1

اگرآپ کلام کی مندرجہ ذیل سچائیوں سے واقف ہیں تو آپ کے پاس شُکرگزاری کے بہت سے  مواقع ہیں۔

ہم مسیح میں نئی مخلوق ہیں، پُرانی چیزیں ختم ہو چُکی ہیں اور ہر چیز بالکل نئی ہوگئی ہے۔ ہم ماضی کی غلطیوں کو چھوڑ کر کمال کی طرف بڑھ سکتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ خُدا ہم سے لازوال، غیر مشروط مُحبّت کرتا ہے، اور یہ کہ اُس کی رحمت ہمیشہ قائم رہتی ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ خُدا کے لئے سب کچھ ممکن ہے اور ہم خُداوند یسوع مسیح کے وسیلہ سے جو ہماری قوّت ہے سب کچھ کر سکتے ہیں ۔

ہم جانتے ہیں کہ خُدا کبھی بھی ہم پر ہماری برداشت سے زیادہ آزمائش نہیں آنے دیتا ہے، لیکن وہ ہمیشہ باہر نکلنے کا راستہ فراہم کرتا ہے، ایک محفوظ جگہ جہاں ہم ٹھہر سکتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ سب چیزیں مِل کر خُدا سے مُحبّت رکھنے والوں کے لیے بھلائی پیدا کرتی ہیں یعنی وہ جو اُس کے اِرادے کے موافق بُلائے گئے ہیں، اور یہ کہ ہمارے دشمن جن کاموں کے ذریعے ہمیں نقصان پہنچانا چاہتے ہیں خُدا اُنہیں  سے ہمارے لئے بھلائی کا اِرادہ رکھتا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ وہ ہمارا دفاع کرنے والا، ہمارا نجات دہندہ اور بحال کرنے والا ہے۔ وہ ہر چیز کو نیا بناتا ہے!


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ مَیں دُعا کرتا/کرتی ہوں کہ یہ الفاظ صرف میرے پڑھنے کے لیے نہ ہوں، بلکہ یہ میرے دِل میں جڑ پکڑ لیں۔ تیرے وعدوں کے لئے تیرا شُکر ہو. مَیں ان پر یقین کرتا/کرتی ہوں اور آج اور آنے والے ہر دن ان میں زندگی گزارنے کا انتخاب کرتا/کرتی ہوں۔

 

 

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon