ہم کسی بھی وقت دُعا کرسکتے ہیں

ہم کسی بھی وقت دُعا کرسکتے ہیں

اُنہوں نے دُور کھڑے ہو کر بُلند آواز سے کہا اَے یِسُوعؔ! اَے صاحِب! ہم پر رحم کر۔  لُوقا  17 : 13

چاہے آپ ماں ہوں، اسکول ٹیچر ہوں، کسی بڑے عہدے پر فائز ہوں، مکینک ہوں یا دماغی سرجن ہوں، آپ غالباً  مصروف ہیں! آپ کو نہ صرف اپنی ملازمت کے تقاضے پورے کرنے ہیں بلکہ آپ کے پاس خاندان یا اپنے عزیزواقارب کی دیکھ بھال کی ذمہ داریاں بھی ہو سکتی ہیں۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ کتنے مصروف ہیں، حوصلہ رکھیں: خُدا تمام دُعاؤں کو سُنتا ہے — یہاں تک کہ چھوٹی دُعائیں بھی — اور یہ شُکر گزار ہونے کی بات ہے!

دُعا ایک ایسا کام ہے جو آپ دِن بھر کر سکتے ہیں اس کے باوجود کہ آپ کے کاموں کی فہرست بہت لمبی ہے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ گھر میں رہنے والی ایک تھکی ماندی ماں ہیں جو سارا دن گھر کی صفائی کرتی ہے اور ڈائپر بدلتی رہتی ہے تو صرف ایک منٹ خاموش رہنے کے لیے نکالیں اور کہیں، "اَے یسوع، میں تجھ سے پیار کرتی ہوں۔ مجھے اس وقت قوت کی ضرورت ہے۔  خُدا، مجھے توانائی کی ضرورت ہے۔ میں تھک چُکی ہوں۔”

خُدا سے سادگی سے بات کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ اس سادہ، بامعنی انداز میں دن بھر دُعا کرتے ہوئے ہم اپنی زندگی کے ہر شُعبے میں خُدا کو دعوت دیتے ہیں اور یہی وہ کام ہے جو وہ ہم سے چاہتا ہے۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ میں آج تیرا شُکریہ ادا کرتا/کرتی ہوں کہ ضروری نہیں کہ دُعا طویل اور پیچیدہ ہو۔ تُو میری مختصر، دلی دُعائیں بھی سُنتا ہے۔ میں شُکر گزار ہوں کہ میں دن بھر مسلسل تیرے ساتھ بات چیت کر سکتا/سکتی ہوں اور تُو میری سُنتا اور جواب دیتا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon