خدا کہتا ہے، ’’تم مجھ پر بھروسہ کر سکتے ہو

خدا کہتا ہے، ’’تم مجھ پر بھروسہ کر سکتے ہو

مبارک ہے وہ آدمی جوخُداوند سے ڈرتا(تعظیم کرنا اور پرستش کرنا) ہے…وہ بُری خبر سے نہ ڈرے گا؛خُداوند پر توکل(تکیہ اور اعتماد) کرنے سے  اس کا دِل قائم ہے ۔ (زبور ۱۱۲ : ۱۔ ۷)

بعض اوقات خدا دل کی گہرائیوں میں اطمینان دے کر ہم سے بات کرتا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ آپ ایسے حالات سے دوچار ہوں جن میں ہر شخص آپ سے یہ کہتا ہوا نظر آئے کہ خدا پر بھروسہ کرواور تسلی رکھو لیکن آپ پریشان ہوں کہ ایسا ’’کیسے‘‘ ہوسکتا ہے۔ مختلف خوف آپ کو گھیرے ہوں، آپ کے اوسان خطا  کرتے ہوں اور آپ کودھمکاتے ہوں۔ دوست آپ سے کہتے ہوں کہ، ’’سب ٹھیک ہو جائے گا‘‘ لیکن آپ کےلئےاس بات پر یقین کرنا دشوار ہو جب تک خدا خود آپ کے دل کی گہرائیوں میں آپ سے ہم کلام ہو کر یہ نہیں کہتا کہ ’’تم مجھ پر بھروسہ کر سکتے ہو؛ میں ان حالات کو سنبھال لوں گا۔ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔‘‘

۱۹۸۹ میں میں ڈاکٹر کے پاس اپنے باقاعدہ معائنہ کے لئے گئی۔ وہاں مجھے پتہ چلا کہ میری چھاتی میں تیزی سے بڑھنے والا سرطان ہے، اُس نے مجھے فوری سرجری کروانے کی تجویز دی۔

یہ خبر سُن کر میں بے انتہا خوف زدہ ہو گئی۔ میں سو بھی نہیں پاتی تھی اور بعض اوقات بے انتہا خوف کی وجہ سے مجھے ایسا محسوس ہوتا تھا کہ میں گر جاوٗں گی۔ جب میرے دوست احباب مجھ سے کہتے تھے کہ خدا سب کچھ سنبھال لے گا تو مجھے اُن کی کسی بات کا یقین نہیں آتا تھا۔ میں ایک بڑی جنگ میں تھی لیکن ایک رات تین بجے کے وقت جب میں سونے کی کوشش کررہی تھی اور سو نہیں پا رہی تھی خدا نے میرے دل کی اتھاہ گہرائی میں مجھ سے کلام کیا اور کہا’’جائیس تم مجھ پر یقین کرسکتی ہو۔‘‘

اس کے بعد مجھے کسی بھی قسم کے خوف کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ مزید علاج معالجے کے فیصلےاور ٹیسٹ رپورٹ کے دوران میں تذبذب میں ضرورتھی لیکن میں دہشت زدہ نہیں تھی کیونکہ میں جانتی تھی کہ میں خدا کے ہاتھ میں ہوں اور جو کچھ بھی ہوگا وہ مجھے سنبھال لے گا۔

اور پتہ چلا کہ مجھے مزید علاج کی ضرورت نہیں تھی۔ اورآخر کار خوف زدہ ہونے کی بجائے مجھے شکرگزاری کا موقع ملا۔۔۔۔۔۔۔  جب ہم خدا کی آواز سُننا سیکھ لیتے ہیں تو کسی بھی حالت میں ایسا ہی ہوسکتا ہے ۔


آج آپ کے لئے خُداکا کلام: خد اپر بھروسہ کریں۔ وہ آپ کو شرمندہ نہیں ہونے دے گا۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon