یسوع نے کہا اَے باپ! اِن کو مُعاف کرکیونکہ یہ جانتے نہیں کہ کیا کرتے ہیں۔ لوقا ۲۳: ۳۴
ایک بار میں نے ایک نوجوان کے بارے میں سُنا جس نے نشے کی حالت میں ایک آدمی کی بیوی اور بچے کو ہلاک کر ڈالا،وہ شخص جانتا تھا کہ خدا چاہتا ہے کہ وہ اِس نوجوان کو جس کی وجہ سے حادثہ ہوا تھا معاف کر دے،بہت دُعا کرنے کے بعد اسے توفیق ملی کہ وہ اس نوجوان کو معاف کرے اور خدا کی محبت اُس پر ظاہر کرے۔
وہ شخص جانتا تھا کہ کس طرح یسوع کی مانند معاف کرنا ہے۔ اور یہ کہ وہ نوجوان بھی تکلیف میں ہے اور اُسے بھی شفا کی ضرورت ہے۔
جب لوگ ہمیں تکلیف پہنچاتے ہیں تو ہمیں اپنی تکلیف پر دھیان دینے کی بجائے یہ یاد رکھنا چاہیے کہ دراصل وہ لوگ اپنے آپ کو تکلیف پہنچا رہے ہیں۔ کیونکہ زخمی لوگ ہی دوسروں کو زخمی کرتے ہیں۔عام طور پر جب لوگ دوسروں کو زخمی کرتے ہیں تو وہ خود کو بھی زخم پہنچا رہے ہوتے ہیں اور نتیجہ کے طور پر خود بھی تکلیف اُٹھاتے ہیں۔یسوع اس بات کو جانتا تھا اس لئے جب وہ صلیب پر سخت کرب کی حالت میں تھا تو اس نے اپنے قتل کرنے والوں کے لئے دعا کی کہ ’’اَے باپ ان کو معاف کر کیونکہ یہ جانتے نہیں کہ کیا کرتے ہیں‘‘۔
یہ ناقابلِ یقین معافی ہے۔ اِس کو اپنے دل میں بسا لیں۔ ہم سب کو بھی یسوع کی مانند معاف کرنے کی آرزو کرنی چاہیے۔
یہ دُعا کریں
اَے خداوند جب لوگ مجھے دُکھ دیں اس وقت میری مدد کر کہ میں اپنی تکلیف کو دیکھنا چھوڑ کران کے زخموں کو دیکھ سکوں۔ میری مدد کر کہ میں یسوع کی طرح محبت اورمعاف کرسکوں۔