خُدا کے نزدیک جاوٗ اور وہ تمہارے نزدیک آئے گا۔ اَے گنہگارو!اپنے ہاتھوں کو صاف کرواوراَے دودِلو! اپنے دِلوں کو پاک کرو۔ یعقوب ۴: ۸
میں چاہتی ہوں کہ آپ اس آیت پر غور کریں،دیکھیں کہ اس میں ہمیں گناہ چھوڑنے سے پہلے یہ ہدایت دی گئی ہے کہ ہم خد اکے نزدیک جائیں۔
بہت سے لوگ اِس کے اُلٹ چلتے ہیں۔وہ سوچتے ہیں کہ وہ اس وقت تک خد ا کے نزدیک نہیں جاسکتے،اس کے ساتھ کوئی تعلق قائم کر کےمسیحی نہیں بن سکتے جب تک پہلےوہ اپنی زندگی میں موجود مسائل پرکوشش کرکے قابو نہیں پالیتے۔ایسے لوگ اپنی زندگیوں کو درست کرنے میں لگے رہتے ہیں تاکہ وہ خدا کے ساتھ تعلق قائم کرنے کے لائق بن جائیں۔
لیکن یہ درست نہیں ہےکیونکہ ہم یسوع کے بغیر اپنی زندگیوں کو ٹھیک نہیں کر سکتے اسی لئے تو وہ دنیا میں آیا تھا۔ ہمیں اپنی زندگی میں یسوع کی ضرورت ہے۔ اس کی موت اور بہائے گئے لہو نے ہمارے گناہوں کی قیمت ادا کر دی ہے اور وہ قرض چکا دیا جو ہمیں ادا کرنا تھا۔
ہم اپنے گناہوں کو اُس وقت تک دور نہیں کر سکتے جب تک کہ ہم یسوع کے نام کے کے وسیلہ سے خدا کے نزدیک نہ جائیں۔ خدا کی یہ آرزو ہے کہ ہم آج ہی اس کے نزدیک آئیں۔ دور نہ رہیں اور اس جھوٹ پر بھروسہ نہ کریں کہ پہلے آپ کو اپنے گناہ سےصاف ہونا ہے۔ اس کے بجائے خدا کے پاس جائیں اور اس کو موقع دیں کہ وہ یسوع کی قربانی کے وسیلہ سے آپ کو صاف کرے جو آپ کے لئے دی گئی ہے۔
یہ دُعا کریں
اَے خدا،میں یسوع کے لہو کے وسیلہ سے تیرے پاس آتا/آتی ہوں جومیرے گناہ صاف کرتا ہے۔ تیرا شکر ہو کہ تونے مجھے معاف کر دیا ہے۔ میں گناہ کی زندگی کو ترک کرتا/کرتی ہوں کیونکہ میں نے جان لیا ہے کہ میں تیرے نزدیک آسکتا/سکتی ہوں اور تیری محبت اور معافی کو حاصل کرسکتا /سکتی ہوں۔