۔اپنا سب کچھ خُدا کو دے دینا

۔اپنا سب کچھ خُدا کو دے دینا

اپنے مال سے اور اپنی ساری پیداوار کے پہلے پھلوں سے خُداوند کی تعظیم کر۔ یُوں تیرے کھتے خوب بھرے رہینگے اور تیرے حوض نئی مے سے لبریز ہونگے ۔ (اِمثال ۳: ۹ ــ ۱۰ )

بہت سے لوگ خُدا سے  بہت کچھ حاصل کرنا چاہتے ہیں، لیکن وہ خود کو پوری طرح اُس کو سونپنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ہم سب کے لیے  سچ یہ ہے کہ ہم اپنی زندگی  اور اپنے دِل کی حالت کو  لگاتار جانچتے رہیں تاکہ خُدا پر اپنی توجہ مرکوز رکھ سکیں ، اور جو کچھ وہ ہمارے دِل میں ڈالے وہ سب کچھ اُس کے سپرد کرنے کے  کے لیے تیار رہیں۔ اور ایسے وقت آینگے جب آپ کو نئے سرے سے عہد کرنا ہوگا  کہ ہم دینے والے بنیں اور اپنا وقت، اور پیسے کی خُدا کے کام میں سرمایہ کاری کریں۔

شیطان کو قائل نہ کرنے دیں کہ وہ آپ کو ڈرا دھمکا کر دینے کے لیے کہہ سکے.

یسوُع پُر زور طور پر کہتا ہے کہ کسی چیز کی فکر نہ کرنا ، کیونکہ خُدا تمہاری  ضرورتوں کو جانتا ہے اور وہ اُنکو پورا کرنے کا وعدہ بھی کرتا ہے۔ (دیکھیے متّی ۶: ۲۵ ــ ۳۴ )۔

اِمثال ۳: ۹ ــ ۱۰ میں کہتا ہے، اپنے مال سے اور اپنی ساری پیداوار کے پہلے پھلوں سے خُداوند کی تعظیم کر۔ یُوں تیرے کھتے خوب بھرے رہینگےاور تیرے حوض نئی مے سے لبریز ہونگے۔ جب آپ اپنا سب کچھ خُدا کو دیتے ہیں تو وہ بھی آپ کا خیال رکھنے میں وفادار رہے گا۔

اپنا آپ خدا کو دے دیں، آپ جو کچھ ہیں، آپ جو کچھ بھی بننے کی اُمید رکھتے ہیں، اپنے تمام خواب، رویائیں، اُمیدیں اور خواہشات  سب کچھ خُدا کو دے دیں۔ سب کچھ اُس کا بنا دیں پھر وہ آپکی زندگی سے اپنی قوت کا مظاہرہ کرے گا۔

یہ دُعا کریں:

اَے خُدا، آج میَں اپنا سب کچھ تجھے دیتا ہوں: اپنے ہاتھ، اپنا مُنہ، اپنا بدن، اپنا پیسہ اور اپنا وقت۔ میرے پاس جو کچھ بھی ہے وہ تیرا ہے۔ آج میَں تیری مرضی پوری کرنا چاہتا ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon