۔ایک حقیقی مسیحی کی پہچان کا نشان

۔ایک حقیقی مسیحی کی پہچان کا نشان

آپس میں یکدِل رہو۔ اُونچے اُونچے خیال نہ باندھو (گھمُنڈی،  اعلیٰ ظرف، اِمتیازی) بلکہ ادنٰے لوگوں (چیزوں) کی طرف مُتّوجِہ ہو۔ اپنے آپ کو عقلمند نہ سَمجھو۔ (رومیوں ۱۲: ۱۶)

محبّت کا سب سے اہم پہلوُ بے غرضی ہے، جسکی خصوصیات رومیوں ۱۲: ۱۶ میں بتائی گئی ہیں ،یعنی دوسروں  کی خواہشات اور ضرورتوں کے مطابق خود کو ڈھالنے کے لیے تیار رہنا۔

وہ لوگ جو کلام کے اِس حوالہ کے معنی کو  اپنی زندگیوں میں اِستعمال کر چُکے  ہیں وہ محبّت میں عاجزی کے مطلب کو بھی جان چُکے ہیں۔ وہ خودغرض نہیں رہے۔  وہ دوسروں کے مطابق خود کو ڈھالنے اور ترتیب دینے کا ہنُر سیکھ چُکے ہیں۔

دوُسری طرف وہ لوگ جو اپنے بارے میں اوُنچے اوُنچے خیالات رکھتے ہیں اور خود کو دوُسروں کے مطابق ڈھالنا مشُکل سمجھتے ہیں۔  خود کے بارے میں اُنکی تکبر پر مبنی راۓ اُنہیں دوُسروں کو ‘‘چھوٹا’’ اور‘‘غیر ضروُری’’ سمجھنے کی وجہ بنتی ہیں۔ وہ خودغرضی کی بنیاد پر دوُسروں سے اُمید رکھتے ہیں کہ لوگ اُن کے مطابق ڈھل جائیں، لیکن اکثر ناکام ہوجانے کی وجہ سے وہ قہر میں بھرے اور پریشان  رہتے ہیں۔

آپ اِن میں سے کونسی  قسم کے اِنسان ہیں؟ میں بہت خودغرض ہوُا کرتی تھی، لیکن اب میں آپ کو اپنے تجربہ سے بتا سکتی ہوُں کہ بےغرضی سے زندگی بسر کرنے کا طریقہ بہت زیادہ اِطمینان  بخش ہوتا ہے۔

حقیقی مسیحی کی پہچان کا نشان اُس کا دوُسروں کے مطابق  ڈھل جانے کی قابلیت ہے۔ کیا آج آپ بے غرض ہو کر کسی  دوُسرے کے مطابق ڈھل سکتے ہیں؟

یہ دُعا کریں:

اَے خُدا ، مجھے سِکھا کہ میَں پیار سے دوُسروں کے مطابق ڈھل سکوُں۔ میَں بے غرض بننا  اور ضرورت پڑنے پر دوسروں کی مدد کرنا چاہتی  ہوُں۔ مجھے سیکھا کہ میں اُن تک تیری محبّت کو لے کر کیسے جاؤں!

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon