۔ اپنی صلاحیتوں میں اِضافہ کریں اور ابھی کچھ کرکے دِکھائیں

۔ اپنی صلاحیتوں میں اِضافہ کریں اور ابھی کچھ کرکے دِکھائیں

جو کام کرو  (دِل و جان) جی سے کرو۔ یہ جان کر کہ خُداوند کے لیے (کیا ہے) کرتے ہو نہ کہ آدمِیوں کے لیے۔ (کلُسیوں ۳: ۲۳)

آپ جانتے ہونگے کہ خُدا نے آپکو بھرپوُر صلاحیتوں کے ساتھ خلق کیا ہے، لیکن آپ یہاں رُک نہیں سکتے، آپکو اپنی صلاحیتوں میں اِضافہ کرنا ہے۔

میرے خیال میں بہت سے لوگ اِس لیے ناخوش رہتے ہیں کیونکہ وہ اپنی صلاحیتوں میں اِضافہ کرنے کے لیے کچھ نہیں کرتے۔ اگر آپ اپنی صلاحیتوں کو بھرپوُر اندازسے ترقی کرتے ہوۓ دیکھنا چاہتے ہیں تو ہر چیز کے کامل ہونے کا اِنتظار نہ کریں۔ آپ ابھی  کچھ کریں۔ جو کچھ آپ کے آگے آتا ہے اُسے کرنے کے لیے اپنا ہاتھ بڑھائیں۔

آپکو اپنی صلاحیت کو بروۓکار لاتے ہوُۓ اِسے ایک شکل دینی چاہیے۔ اگر آپ کا دِل کسی نئے مواقع پر کام کرنے کا خواہشمند ہے تو اُٹھیں اور تلاش کریں کہ خُدا نے آپ کو یہ اِنعام دیا ہے یا نہیں۔ جب تک آپ کوشش نہیں کرتے آپ کبھی اپنی کام کرنے کی قابلیت کو دریافت نہیں کر پائیں گے ۔

میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوُں کہ جب آپ اپنی صلاحیتوں میں اِضافہ کرنے کے لیے ایمان کا قدم بڑھاتے ہیں تو خوف کا مقابلہ کریں۔ خُدا کا کامل پیار خوف کو نکال پھینکتا ہے، چنانچہ ہمیں ناکامی کے خوف یا غلطی کرنے کے ڈر سے مفلوج ہو کر زندگی بسر نہیں کرنا چاہیے۔ اور اِس سے آپکو جانی پہچانی تسلی کا احساس ہو سکتا ہے، لیکن فی الوقت آپ اپنی صلاحیت میں بھرپوُر اِضافہ کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکیں گےیا جو کام کرتے ہیں اُس کی تکمیل نہیں کر پائیں گے۔  چُنانچہ فیصلہ کنُ انداز میں اُس کام کےکرنے کو قدم بڑھائیں جو خُدا آپ سے کروانا چاہتا ہے۔

آپ خُدا داد صلاحیتوں سے بھرے ہوُۓ ہیں، اور وہ آپکے تصّور سے بڑھ کرآپ سے مزید کام لینا چاہتا ہے، لیکن اِس میں آپکے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔آج ہی قدم بڑھائیں اور پوُرے دِل سے اُس کی خِدمت میں لگ جائیں۔

یہ دُعا کریں:

اَے خُداوند، میَں جو کچھ بھی کرتی ہوُں، میَں چاہتی ہوُں کہ پوُرے دِل سے تیری خَدمت کروُں۔ میَں تیرا شکُر کرتی ہوں کہ توُ عمل کرنے کے لیے قدم بڑھانے اور اپنی بخشی ہوئی اِن عظیم صلاحیتوں میں اِضافہ کرنے میں میری حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon