دن کا آغاز کرنے کا بہترین طریقہ

دن کا آغاز کرنے کا بہترین طریقہ

میں نے پو پھٹنے سے پہلے فریاد(بچے کی  مانند دُعا) کی، مجھے تیرے کلام پراعتماد ہے۔ زبور ۱۱۹: ۱۴۷

آپ اپنے دن کا آغاز کس طرح کرتے ہیں؟ کیا آپ دیر سے اُٹھنے کے عادی ہیں اوراِسی وجہ سے آپ جلدی جلدی سارے کام کرتے ہیں اور پھر مشکل سے کام کے لئے نکل پاتے ہیں؟ کیا آپ صبح اُٹھتے ہی ٹیلی وژن لگاتے ہیں؟کیا آپ ورزش کرتے ہیں؟آپ کا صبح کا جو بھی معمول ہے سب اہم سوال جو آپ کو اپنے آپ سے کرنا چاہیے وہ یہ ہے کہ ، جب میں اپنے دن کا آغاز کرتا/کرتی ہوں تو خدا کا اس میں کیا مقام ہے؟

یہ بات سیکھنے میں مجھے بھی بہت سے سال لگ گئے لیکن اب میں جانتی ہوں کہ دن کا آغاز کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ میں خدا کی برکتوں کے لئے اُس کا شکریہ اَداکروں اور دوسروں کے لئے باعثِ برکت بننے کے لئے اُس سے دُعا کروں ۔

میں آپ کی بھی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ آپ بھی ہر صبح اپنی زندگی کی اُن اچھی باتوں پر غور کریں جو خدا آپ کے لئے کررہا ہے۔ یعنی کس طرح اس نے آپ کوخطرات اور مشکلات میں سے نکالا ہے، آپ کو شفا دی اور تبدیل کیا ہے، اوراس بات پر غورکریں کہ وہ آپ کی فکر کرتا اور آپ کی دعاوٗں کو سنتا ہے۔

جب آپ ہر صبح خدا کے نام سے اپنے دن کا آغاز کریں گے تو وہ آپ کو تمام دن کے لئے وہ اطمینان اور خوشی عنایت کرے گا جس کی آپ کو ضرورت ہے ۔


یہ دُعا کریں:

اَے خداوند آج میں یہ فیصلہ کرتا/کرتی ہوں کہ ہر صبح سب سے پہلے تجھے یاد کروں گا/گی۔ تجھے تلاش کرنا اور تیرے اطیمنان اور خوشی کو پانا میرے لئے سب سے اہم کام ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon