
جس طرح لوہا لوہے کو تیز کرتا ہے اُسی طرح آدمی کے دوست کے چہرہ کی آب اُسی سے ہے ۔ (اِمثال ۲۷: ۱۷)
ستایش ہر شخص پسند کرتا ہے، لیکن بہت کم جانتے ہیں کہ تعمیری تنقید کا سامنا کس طرح کرنا ہے۔ کوئی غلط ثابت ہونا پسند نہیں کرتا، جِس وجہ سے لوگوں کی وہ باتیں سُننا مشکل ہو جاتا ہے جو ہمیں پسند نہیں ہوتِیں۔
لیکن ہمیں لوگوں کی اِس ایمانداری کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔ ایک بار میَں نے کسی کو کہتے سُنا، ’’صِرف دو لوگ آپ کے بارے میں سچ بتا سکتے ہیں: ایک جو آپ سے ناراض ہے یا وہ جو آپ کو بہت زیادہ پیار کرتا ہے‘‘۔ خُدا ہماری زندگی میں دونوں طرح کے لوگ اِستعمال کرتا ہے، لیکن سب سے بڑھ کر وہ آپکے دوستوں اور پیاروں کی ایمانداری اِستعمال کرتا ہے۔
جب کوئی شخص اپنے پیار میں، ایمانداری سے آپ کو بتاتا ہے کہ آپ کس طرح سُدھر سکتے ہیں، تو اِس کا نتیجہ آپکی انا کو جھنجھوڑنے والے الفاظ سے کہیں زیادہ قیمتی ہوتا ہے۔ یہ اِس قسم کا تعلق ہے جِسے بائبل اپنے الفاظ میں بتاتی ہے’’لوہا لوہے کو تیز کرتا ہے‘‘۔
میں آپ سے گُذارش کرتی ہوُں کہ اُن لوگوں کا شکریہ ادا کریں جو آپ کے بارے میں آپکو سچ بتاتے ہیں چاہے اُسکی باتیں آپکو کڑوی لگیں۔
جب آپ سچ سُنتے ہیں خاص طور پر ایسی بات جِس سے آپ واقف نہیں تھےـــ تو آپ تبدیل ہوسکتے ہیں۔ نتیجہ میں ، ایمانداری آپکو بہتر اِنسان بنا دیگی۔
یہ دُعا کریں:
اَے خُداوند ، میَں تیرا شُکر ادا کرتی ہوُں کہ توُنے میری زندگی میں سچے ایماندار لوگوں کو جگہ دی ہے۔ اُن کی ایمانداری بعض اوقات مجھے بُری لگ سکتی ہے، لیکن میَں جانتی ہوُں جب میں اُنکی بات سُنتی ہوُں تو تُو مجھے بہتر انسان بننے میں مدد کر تا ہے۔