۔ زندگی کو جیسی ہے ویسے ہی گُذارنا سیکھیں

۔ زندگی کو جیسی ہے ویسے ہی گُذارنا سیکھیں

پَس کل کے لیے فِکر نہ کرو کیُونکہ کل کا دِن اپنے لیے آپ فکر کرلے گا۔ آج کے لیے آج ہی کا دُکھ کافی ہے۔ (متّی ۶: ۳۴)

بہت سے لوگوں کی طرح  میَں بھی اُن چیزوں کے خلاف مزاحمت کرتی ہوُں جِن کے بارے میں میَں کچھ نہیں کر سکتی۔  ایک دِن یسوُع  نے مجھ سے کہا ’’جوائس ، زندگی کو جیسی ہے ویسے ہی گُذارنا سیکھو۔‘‘

مجھے یقین ہے کہ یہ سبق ہر ایک کے لیے ہے۔ وہ مجھے کہنا چاہتا تھا کہ مجھے اُن چیزوں سے لڑنا چھوڑ دینا چاہیے جِن کے بارے میں میَں کچھ نہیں کر سکتی۔

اگر ہم کہیں سفر کر رہے ہوں اوراچانک خود کو کسی حادثہ یا ٹریفک  جام میں پھنسے ہوُۓ پائیں، تو ایسی صورتحال میں مزاحمت کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا۔ اِس صورتحال  کو صِرف وقت یا خُدا کی مافوق الفطرت مداخلت ہی تبدیل کر سکتی ہے ۔ کیوُں نہ آرام سے بیٹھ جائیں اور وقت سے لطف اُٹھانے کا طریقہ تلاش کریں ؟

خُدا نے ہمیں زندگی کو اُس کے مطابق  گُذارنے کے لیے  پوُری طرح  لیس کیا ہے، جِس کی وجہ سے وہ ہمیں کہتا ہے کہ صِرف آج پر اپنی توجہ مرکوز کرو۔ وہ جانتا ہے کہ اگر ہم اپنا وقت ایسے مسائل پر فکر کرنے میں لگائیں گے جو ہمارے قابوُ سے باہر ہیں ، تو ہم تھک کر مایوُس ہو جائینگے۔

آپکو ایسی چیزوں کو  تبدیل کرنے یا اپنے قابو میں کرنے کی کوشش نہیں کرنا چاہیے جو آپ کے بَس سے باہر ہوں۔ اپنے ذہن کو ایسے کام کرنے میں لگائیں جو خُدا نے آپکے آگے رکھے ہیں اور باقی سب کچھ اُس پر چھوڑ دیں۔

یہ دُعا کریں:

اَے خُداوند، میَں جانتی ہوُں کہ ہر چیز اپنے قابوُ میں نہیں کر سکتی، لیکن میَں تجھ پر بھروسہ کر سکتی ہوُں۔ میَں ابھی سے فیصلہ کرتی  ہوُں کہ جو کچھ توُ نے  مجھے کرنے کو دیا ہے وہ اپنی پوری محنت سے کرونگی اور باقی سب کچھ تجھ پر چھوڑ دوُنگی۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon