کیُونکہ جِن کو اُس نے پہلے سے جانا [جِن سے وہ پہلے سے واقف تھا اور پیار بھی کرتا تھا] اُن کو پہلے سے مقرّر بھی کیا کہ اُس کے بَیٹے کے ہمشکل [اُس کی اندرونی شبیہ حاصل کریں] ہوں تاکہ وہ بہت سے بھائِیوں میں پہلوٹھا ٹھہرے۔ (رومیوں ۸: ۲۹)
یسوُع زمین پر ہمارے لیے کامل اور بے عیب قُربانی بننے کے لیے آیا، کیونکہ ہمارے پاس اِس قدرتی دائرے میں رہ کر کامل ہونے کی قابلیت نہیں ہے۔ اُس کی قُربانی کی وجہ سے ہم روزانہ کی بنیاد پر زیادہ سے زیادہ یسوُع کی مانند بن سکتے ہیں۔ اور جب ہم یسوُع کی مانند زندگی گُذارتے ہیں تو ہم اُس روحانی وراثت کو حاصل کر لیتے ہیں۔
اب، یسوُع کی طرح راست زندگی گُذارنا ایک رات میں نہیں ہوتا، ورنہ ہم سب لڑکھڑا کر گرِ سکتے ہیں۔ بہر حال اگر ہم سب کامل ہوتے تو ہمیں کسی نجات دہندہ کی ضرورت ہی نہ پڑتی ! تو بھی، ہمیں اپنے دِل میں اپنے روحانی ورثے کو پوُرا کرنے اور اِس سے لطف اندوز ہونے کی خواہش رکھنی چاہیے۔ ہمیں خُدا پر بروسہ کرنا چاہیے، یہ جانتے ہوُۓ کہ وہ ہم کو اپنے بیٹے ، یسوُع مسیح کا ہمشکل بنا دیگا۔
اِفسیوں ۱: ۱۱ ــ ۱۲ میں کہا گیا ہے، اُسی میں ہم… پیشتر سے مقرّر ہوکر میراث بنے… تاکہ ہم جو پہلے سے [جنہوں نے پہلے سے اُس پر اعتماد کیا اُنہیں اُس نے ٹھہرایا اور مقرر کیا) مسِیح کی اُمید میں تھے اُس کے جلال کی ستایش کا باعِث ہوں! آپ ایک میراث کا حصہ ہیں۔ اور خُدا چاہتا ہے کہ آپ اُس میں تحفظ اور اِطمینان کے احساس کے ساتھ زندگی گُذاریں۔ ایسا احساس جو اپنی پہچان کرنے سے ملتا ہے کہ آپ کون ہیں اور آپ کا تعلق کس سے ہے۔ کیا آپ خُدا پر بھروسہ کرینگے اور اُسے روزانہ خود کو تبدیل کرنے دیں گے، تاکہ وہ آپکو زیادہ سے زیادہ اپنے بیٹے کا ہمشکل بنا سکے؟
یہ دُعا کریں:
اَے خُدا، میَں تیرا شُکر کرتی ہوُں کہ توُ نے مسیح میں میری میراث رکھی۔ میَں تجھ پر بھروسہ کرتی ہوُں کہ توُ مجھے روزانہ تھوڑا تھوڑا کر کے اپنے بیٹے کا ہمشکل بناتا ہے۔