
جو مُحبّت خُدا کو ہم سے ہے اُس کی ہم جان (سمجھنا، پہچاننا، واقف ہونا، دیکھنے اور تجربہ کرنے سے) گئے اور ہمیں اُس کا یقین (پیروی کرنا، ایمان رکھنا، اور تکیہ کرنا) ہے۔ خُدا مُحبّت ہے اور جو محبّت میں قائم رہتاہے وہ خُدا میں قائم رہتا ہے اور خُدا اُس میں قائم رہتا ہے۔ 1 یُوحنّا 4 : 16
خُدا نے ہمیں مُحبّت کے لئے تخلیق کیا ہے۔ زندگی اُس وقت بیش قیمت ہو جاتی ہے جب ہم مُحبّت کرتے ہیں اور ہم سے مُحبّت کی جاتی ہے۔ اِس طرح زندگی، بامقصد اور بامعنیٰ بن جاتی ہے۔ لیکن اگرہم گناہ ، نامعافی اور ماضی کے سبب سے خُدا کی مُحبّت سے جُدا ہیں تو ہم مُحبّت سے خالی اور ناخوش رہیں گے۔
بہت سےلوگ متوازن اور پائیدارتعلقات قائم نہیں رکھ سکتے کیونکہ یا تو وہ مُحبّت کو قبول کرنا نہیں جانتے یا دوسروں سے ایسی ناجائز توقعات لگا لیتے ہیں جو صرف خُدا پوری کرسکتا ہے۔ اس کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی تکلیف سے شادی شدہ زندگیاں تباہ ہوجاتی ہیں یا دوستی میں دَم گھٹنے لگتا ہے۔
بائبل ہمیں بتاتی ہے کہ خُدا ہم سے کامل یا غیر مشروط مُحبّت رکھتا ہے۔ اُس کی کامل مُحبّت کا انحصار ہماری کاملیت پر نہیں ہے۔ خُدا ہم سے مُحبّت کرتا ہے کیونکہ وہ ایسا کرنا چاہتا ہے! خُدا مُحبّت ہے (1 یُوحنّا 4 : 8 )۔ وہ مُحبّت ہے۔ خُدا ہمیشہ مُحبّت کرتا ہے؛ آپ کو صرف یہ کرنا ہے کہ اس کی مُحبّت کو قبول کریں اور ہر روز اس اعتماد میں زندگی بسر کریں کہ اُس کی مُحبّت ہماری زندگیوں کو بامقصد اور بامعنیٰ بناتی ہے۔
خُدا کی کامل مُحبّت کا مکاشفہ آٌپ کی زندگی اور راستہ کو بدل سکتا ہے۔