انعام سے لطف اندوز ہوں

انعام سے لطف اندوز ہوں

تب لوگ کہیں گے یقِیناً صادِق کے لِئے اَجر(اٹل) ہے؛ بے شک خُدا ہے جو زمِین پر عدالت کرتا ہے۔  زبُور 58 : 11

اپنی محنت کے پھل سے لطف اندوز ہونے کے لیے وقت نکالنا ان اہم چیزوں میں سے ایک ہے جو آپ کو مشکل وقت میں آگے بڑھتے رہنے میں مدد کرے گا۔

خُدا نے بائبل میں بہت سے مردوں اور عورتوں کو مشکل کام کرنے کے لئے سونپے لیکن اُس نے ہمیشہ انعام کا وعدہ کیا۔ اجر کی تلاش ہمیں مشکل کو برداشت کرنے میں مدد دیتی ہے۔ بائبل عبرانیوں 12 : 2 میں بیان ہے کہ یسوع نے صلیب کو حقیرنہ جانا لیکن اس نے اسے اس انعام کے حصول کی خُوشی کے لیے برداشت کیا جو اس کے سامنے رکھا گیا تھا۔ اب وہ باپ کے دہنے ہاتھ پر بیٹھا ہے۔

میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ صرف اپنے کام ہی کو نہ دیکھیں بلکہ انعام کے وعدے کو بھی دیکھیں۔ شُکر گزار ہونے کے لیے وقت نکالیں اور اپنی محنت کے پھل سے لطف اندوز ہوں اور پھر آپ اپنے سفر کو جاری رکھنے کے لیے تازہ دَم ہوجائیں گے۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ تیرا شُکر ہے کہ میں اپنی زندگی میں ہمیشہ تیرے انعام کا منتظر رہ سکتا/سکتی ہوں۔ میں شُکر گزار ہوں کہ مشکل وقت ہمیشہ نہیں رہتا لیکن میں ان سے سیکھ سکتا/سکتی ہوں اور اپنی زندگی میں تیری بھلائی کی اُمید کر سکتا/سکتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon