اپنے آپ سے پیار کریں تاکہ آپ دوسروں سے پیار کر سکیں

اپنے آپ سے پیار کریں تاکہ آپ دوسروں سے پیار کر سکیں

…اپنے پڑوسی سے اپنے برابر محبّت رکھ… مرقس ۱۲: ۳۱

اگر آپ خود کو ہی پسند نہیں کرتے تو زندگی سے لطف اندوز ہونا بہت مشکل ہے۔ وہ لوگ جنھوں نے اپنے آپ کو قبول کرنا اور اپنے ساتھ چلنا نہیں سیکھا وہ دوسروں کو قبول کرنےاوران کے ساتھ چلنے میں زیادہ دشواری محسوس کرتے ہیں۔

ذاتی طور پرمجھے بھی اپنے تعلقات میں مشکل کا سامنا کرنا پڑا، اور پھر آخر کار میں نے خدا کے کلام کے وسیلہ سے جان لیا کہ دوسروں کے ساتھ  اچھے تعلقات قائم کرنے میں مجھے جن مشکلات کا سامنا ہے اس کی بنیاد دراصل اس بات میں ہے کہ میرا اپنے ساتھ اچھا تعلق نہیں ہے ۔ میں خود کو پسند نہیں کرتی تھی!

بائبل بیان کرتی ہے کہ اچھّا درخت اچّھا پھل لاتا ہے اور بُرا درخت بُرا پھل۔ اِسی طرح ہماری زندگیوں میں جو ’’پھل‘‘ لگتا ہے اِس کی ’’جڑیں‘‘ہمارے اندر ہی موجود ہوتی ہیں۔اگر شرمندگی،جرم کے احساس،احساسِ کمتری، رد کئے جانے، محبت اور قبولیت کی کمی وغیرہ میں آپ کی جڑیں ہیں تو آپ کے تعلقات کا پھل متاثر ہوگا۔

بہرحال جب آپ کو خدا کی غیر مشروط محبت کا مکاشفہ مل جائے گا اور آپ اپنے آپ اوردوسروں کو قبول کرنا شروع کردیں گے، تو آخر کار یہ نئی جڑیں اچھّا پھل پیدا کریں گے اور آپ کے تعلقات پروان چڑھیں گے۔

آپ کی جڑیں کہاں ہیں؟ آج اپنے دِل کو جانچیں اور دُعا کریں کہ خدا اپنی محبت کی زمین میں آپ کو مضبوطی سے جڑ دے،تاکہ آپ نہ صرف خود سےبلکہ دوسروں سے بھی حقیقی محبت کرسکیں۔ آج ہی اس بات کی یقین دہانی کرلیں کہ آپ کی جڑیں اُس میں پیوستہ ہیں۔


یہ دُعا کریں:

اَے خدا میں تیری محبت میں جڑ پکڑنا چاہتا/چاہتی ہوں۔ تیری محبت کے بغیر میں خود سے اور دوسروں سے محبت نہیں کرسکتا/سکتی، پس آج ہی میں تیری محبت کو لے لیتا/لیتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon