اور گواہی دینے والے تین آسمان پرہیں یعنی باپ، کلام اور روح اور پانی اورخون اور یہ تینوں ایک ہی بات پرمتفق ہیں (۱ یُوحنّا ۵ : ۷)
آج کی آیت باپ اور بیٹا اوررُوح القّدس کے تعلق سے بیان کرتی ہے ۔۔۔۔۔۔ جسے ہم پاک تثلیث کے طور پر جانتے ہیں۔ اگرچہ اس آیت میں بیٹے کا لفظ استعمال نہیں ہوا ہے لیکن اس میں خُداوند یسوع کے لئے ’’کلام‘‘ کا لفظ استعمال ہوا ہے جیسا کہ یُوحنّا ۱ باب میں بھی بیان کیا گیا ہے کہ خُداوند یسوع اور کلام ایک اور یکساں ہیں۔
جب ہم تثلیث کے بارے میں سوچتے ہیں ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیے کہ وہ تین ہیں اور پھر بھی ایک ہیں۔ اس کا تعلق ریاضی کے اعداد وشمار سے نہیں ہے لیکن کلام کے مطابق یہ ایک ٹھوس حقیقت ہے۔ چونکہ پاک رُوح ہمارے اندر ہے اس لئے باپ اوربیٹا بھی ہمارے اندر ہی بستے ہیں۔
یہ ایک عظیم حقیقت ہے۔ اور چونکہ یہ بہت بلند ہے اس لئے اس کو بیان کرنا بہت مشکل ہے۔ ہمیں صرف اس پر دِل سے اِیمان لانا ہے۔ اس کوسمجھنےکی کوشش نہ کریں۔ ایک چھوٹے بچّے کی مانند بنیں اوراِس پر صرف اِیمان لائیں کیونکہ بائبل ایسا کہتی ہے: خُدائ ثالوث ۔۔۔۔۔۔ یعنی باپ، بیٹا اور رُوح القدس ۔۔۔۔۔۔ ہمارے اندر رہتا ہے اور ہر نئے سرے سے پیدا ہوئے اِیماندار کے اندر جس نے خُداوند یسوع مسیح کو اپنا خُداوند اورنجات دہندہ مان لیا ہے (دیکھیں کلسیوں ۲ : ۹ ۔۱۰)۔
اس سچائی سے واقف ہو کرہمیں دلیر، بے خوف اور مثبت معنوں میں جارحانہ ہوجانا چاہیے۔ ہمارا اِیمان ہونا چاہیے کہ ہم خُدا کی مرضی اور منصوبہ کے مطابق زندگی گزارسکتے ہیں کیونکہ پاک تثلیث ہمیں لیس کرتی ہے۔ وہ ہمیں ضرورت کی تمام چیزیں اور اس کے علاوہ اور بہت کچھ بخشتا ہے۔ خُدا آپ سے پیار کرتا ہے، وہ ہمیشہ آپ کے ساتھ ہے، اور اس کا آپ کی زندگی کے لئے ایک اچھّا منصوبہ ہے۔ اُس کی حضوری سے آپ کو مدد ملتی ہے تاکہ جو کام آپ کے لئے کرنا ضروری ہے وہ سرانجام دے سکیں۔
آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: دلیری سے آج کے دِن کا سامنا کریں کیونکہ خُدا پہلے ہی سے وہاں موجود ہے جہاں آپ کو پہنچنا ہے اور اس نے راستہ تیار کردیا ہے۔