تعریف، پرستش اور شُکرگزاری

تعریف، پرستش اور شُکرگزاری

خُداوند کی سِتایش کرو اَے اُس کے مُقدّسو! اور اُس کے قُدس کو یاد کر کے شُکرگُذاری کرو۔   زبُور 30 : 4

 تعریف، پرستش اور شُکرگزاری وہ چند سادہ سے طریقے ہیں جن سے ہم دُعا کرسکتے ہیں۔ اور یہ روحانی طور پر بہت مضبوط محرکات ہیں۔ یہ دُعا کرنے کی اقسام ہیں جو یہ ظاہر کرتی ہیں کہ ہمارے دِل میں خُدا کے لئے کیا ہے۔ جب ہم تعریف، پرستش اور شُکرگزاری کرتے ہیں تو ہم خُدا سے باتیں کر رہے ہوتے ہیں– اور دُعا اصل میں یہی سب ہے۔

تعریف، پرستش اور شُکرگزاری ہماری دُعائیہ زندگی کو بہتراور طاقتور بناتے ہیں کیونکہ اس طرح ہماری توجہ اپنی ذات پرسے ہٹ جاتی ہے اور خُدا پر لگ جاتی ہے۔ ان کے وسیلہ سے ہم خُدا سے منسلک رہتے ہیں اور ہر روز اُس کی حضوری کو محسوس کرتے ہیں۔ ہمیں تعریف، پرستش اور شُکرگزاری کے اظہار کے لیے چرچ کی عبادت یا کسی تجارتی اجتماع کا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہے؛ ہم ہر کام میں تعریف، پرستش اور شکرگزاری کو شامل کرسکتے ہیں اور سارا دن کرسکتے ہیں۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ میں تیرا شُکر اَدا کرتا/کرتی ہوں کہ میں کسی بھی وقت تعریف، پرستش اور شُکرگزاری کرتے ہوئے تیرے پاس آسکتا/سکتی ہوں۔ مدد کر کہ میرے دل کی توجہ اپنے اردگرد کے حالات کی بجائے تجھ پر لگی رہے۔ تیرا/تیری شُکرگزار ہوں کہ تُو میری سُنتا ہے اور میری تعریف سے  خُوش ہوتا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon