جنگجو بنیں

اِیمان کی اچھّی کُشتی لڑ۔ اس ہمیشہ کی زندگی پر قبضہ کر لے جس کے لئے تو بُلایا گیا تھا اور(جس کے لئے) بہت سےگواہوں کے سامنے(اِیمان کا) اچھّا اِقرارکیا تھا۔1  تیمتھیس 6 : 12

جس طرح پولس رسول اپنے بارے میں بتاتا ہے کہ اُس نے اِیمان کی اچھی کُشتی لڑ لی ہے (2 تمیتھیس 4 : 7)، بالکل اِسی طرح وہ اپنے نوجوان شاگرد تمیتھیس کو بھی ہدایت دیتا ہے کہ وہ  بھی  اِیمان کی اچھّی کشتی لڑے۔ اِس کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں ہر وقت خُدا پر بھروسہ کرنا چاہیےاورکبھی بھی ہمت نہیں ہارنی چاہیے!

اِیمان کی اچھّی کُشتی لڑنے میں یہ بات بھی شامل ہے کہ ہم دشمن کو پہچاننے کے قابل ہوجائیں۔ اگر ہم ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہیں گے تو ابلیس ہمیں اذیت دیتا رہے گا۔ اگر ہم محض یہ خواہش کرتے رہیں گے کہ کاش ہمارے حالات فرق ہوتے تو محض خواہش کرنے سے اِن میں رَتی بھر بھی تبدیلی واقع نہیں ہوگی۔ ہمیں عملی قدم اُٹھانے کا فیصلہ کرنا ہے۔ اکثر جب دشمن ہمارے خلاف مایوسی، خوف، شک اور احساسِ جرم کے ساتھ حملہ آور ہوتا ہے تو ہم کوئی عملی قدم نہیں اُٹھاتے۔ ہم اُس کی جھوٹی باتیں سُنتے رہتے ہیں لیکن چاہیے کہ ہم اُسے دفع ہونے کے لئے کہیں!

ہمیں ابلیس کے ہاتھ میں کھلونا بننے کی ضرورت نہیں ہے اِس کے بجائے ہمیں جنگجو بننا چاہیے۔ ہمیں مضبوطی کے ساتھ اِیمان پرقائم رہنا چاہیے اور سمجھنا چاہیے کہ خُدا بھلا ہے اورایک دن ہمارے حالات بھی اچھّے ہوں گے۔

خُدا وفادار ہے اوراگر ہم ہمت نہ ہاریں گے تو اُس کی برکات کو اپنی زندگی میں دیکھیں گے۔ مضبوطی سے کھڑے رہیں! اپنے اِیمان کی سِپر کو بُلند کریں! لڑیں! خُدا آپ کی طرف ہے اوراگر آپ اُس کی پیروی کریں گے تو ممکن ہی نہیں کہ آپ جنگ ہار جائیں ۔


جب ابلیس اپنا ڈیرہ مضبوط کرنے کی کوشش کرے تو اُس کے خلاف کھڑے ہوجائیں، وہ کبھی بھی اپنا قلعہ نہیں بنا سکے گا۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon