خدا کی محبت کیسی ہے

خدا کی محبت کیسی ہے

مگر خُدا نے اپنے رَحم کی دَولت سے اُس بڑی مُحّبت کے سبب سے جو اُس نے ہم سے کی۔ جب قصُوروں کے سبب سے مُردہ ہی تھے تو ہم کو مسیح کے ساتھ زندہ کیا۔ افسیوں ۲ : ۴۔۵

کبھی کبھار جب ہم زندگی سے مایوس ہو جاتے ہیں اُس وقت سب سے بہترین کام یہ ہے کہ ہم خدا کی محبت کو یاد کریں۔

بائبل مقّدس کی خوبصورت ترین آیات میں سے ایک یہ ہے کہ جب ہم گنہگار ہی تھے تو مسیح ہماری خاطر موا (رومیوں ۵ :۸)۔اس نے اس با ت کا انتظار نہیں کیا کہ ہم اس کی محبت کے قابل ہو جائیں۔اس نے ہم سے غیر مشروط محبت کی۔ حقیقت تو یہ ہے کہ ہم میں سے کئی لوگوں کے لئے یہ بات سمجھنا بہت دشوار ہے کیونکہ ہم ہر چیز کو قیمت کے ترازو پر تولتے ہیں( خریدنے کے عادی ہیں)۔

ہمارے لئے اپنی عجیب،شاندار اور گہری محبت کی وجہ سے خدا نے اپنی زندگی مفت میں ہمارے لئے انڈیل دی۔یہ انقلابی محبت ہے،حقیقی انقلابی محبت جو اپنے آپ کو پیش کر دیتی ہے کیونکہ اسی سے اُس کو تسلی ملتی ہے۔

یہ خداکی غیر مشروط محبت ہے جو ہمیں اُس کی طرف کھینچتی ہے، اُس کا عجیب فضل جو ہمارے گناہوں کو مٹادیتا ہےاوراُس کی عظیم قربانی جو ہمارے لئے راہ بناتی ہے تاکہ اُس کی حضوری میں داخل ہوں۔ وہ اپنی محبت کے باعث کبھی ہمیں ترک نہیں کرتااوراُس کی محبت کبھی ہمت نہیں ہارتی ہےاور کبھی آپ کو نہیں چھوڑتی۔ جب بھی آپ پست ہوں اورافسردہ محسوس کریں تو خدا کی عظیم محبت کو یاد کریں۔


یہ دُعا کریں

اَے خدا تیری محبت مجھے مغلوب کرتی ہے۔ یہاں تک کہ جب میں اُس کو محسوس نہیں کرتا/کرتی تب بھی۔ میں جانتا /جانتی ہوں کہ تیری محبت نہ ختم ہونے والی ہے اور تو نے اپنی زندگی میرے لئے دے دی اورمجھ سے پیار کرتا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon