اَے میرے خُدا، میری خوشی تیری مرضی پوری کرنے میں ہے؛ بلکہ تیری شریعت میرےدِل میں ہے۔ (زبور ۴۰ : ۸)
اگر ہم خُد کی آواز سننا چاہتےہیں اور اُس کی مرضی کے مطابق عمل کرنا چاہتے ہیں تو میرا اِیمان ہے کہ ہر صبح ہماری دُعا کچھ یوں ہونی چاہیے:
’’اے خدا میں اپنی زندگی میں تیری کامل مرضی کے مطابق چلنا چاہتا/چاہتی ہوں۔ میں نہیں چاہتا/چاہتی کہ تو مجھے ہرکام کی کھلی اجازت دے دے: میں کوئی بھی کام تیری اجازت اور برکت کے بغیر نہیں کرنا چاہتا /چاہتی۔ اگر میں کچھ ایسا کرنے کی کوشش کروں جو تیری بہترین مرضی میں شامل نہیں ہے توبرائے مہربانی میرے دِل کو بے چین کردےاور میری روح کو جانچ تاکہ میں تیرے منصوبے کی راہ پر قائم رہوں۔
میری مدد کر تاکہ میں اپنے آپ کو تیرے سُپرد کروں۔
میری مدد کر کہ میں گردن کش نہ بنوں۔
میری مدد کر کہ میں ضدی نہ بنوں۔
میری مدد کرکہ میں سخت دل نہ بنوں۔
اَے خُدا میں چاہتا/چاہتی ہوں کہ تیری مرضی کامل طور پر میری زندگی میں پوری ہو۔ میں نے اپنی مرضی اوراُس کے نتائج کا بہت تجربہ کر لیا ہے اور جان لیا ہے کہ جب میں تیری مرضی کے برخلاف اپنے راستہ پر چلتا/چلتی ہوں تو اُس کا بُرا نتیجہ نکلتا ہے۔ میں تیری فرمانبرداری کے لئے تیارہوں لیکن برائے مہربانی میری مدد کر تا کہ میں تیری آوازاور ہدایت کو صاف صاف سُن سکوں۔ آمین۔‘‘
آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: ہر روز بہت دفعہ خُدا کے کان میں سرگوشی کریں، ’’تیری مرضی پوری ہو۔‘‘۔