دلیری اور فرمانبرداری

اِن باتوں کے بعد خُداوند کا کلام رویا میں ابرام پر نازل ہوا اور اُس نے فرمایا کہ اَے ابرام تو مت ڈر۔ میں تیری سِپر اور تیرا بڑا اَجر ہوں۔   پیدایش 15 : 1

پیدایش 12 : 1 میں خُدا نے ابرہام کو ایک لمبا حکم دیا، اُس نے بہت سے الفاظ استعمال کرتے ہوئے اُس سے کہا کہ "اپنا سامان باندھ ، اپنے جان پہچان والوں اور اپنے آرام کو چھوڑ اور اُس جگہ چلا جا جو میں تجھے دِکھاؤں گا۔”

اگر ابرہام شک اور ابہام کے سامنے گھٹنے ٹیک دیتا تو اِس کہانی کا باقی حصہ کبھی بھی وقوع پذیر نہ ہوتا۔ وہ خُدا کو کبھی بھی اپنی ڈھال، بڑے انعام کے طور پر نہ جانتا اور نہ ہی اُس کے بہت بڑے اَجر کو حاصل کرپاتا۔

اِسی طرح اگر یشوع اپنے خوف پر غالب نہ آتا اور خُدا کے حکم کی فرمانبرداری کرتے ہوئے  اس کے لوگوں کو وعدہ کی ہوئی سرزمین میں لے جانے کے لئے ان کی راھنمائی نہ کرتا تو نہ وہ خود اور نہ ہی وہ لوگ خُدا کی تیار کردہ برکات اور منصوبہ سےلطف اندوز ہوتے۔

خُدا کے کلام میں قدرت پائی جاتی ہے تاکہ ہمیں لیس کرے اور ہمیں خوف ناک ابہام کے سامنے گھٹنے ٹیکنے سے باز رکھے۔ ہم وہ کام کرسکتے ہیں جو خُدا نے ہمیں سونپا ہے چاہے وہ ہمیں ڈرتے ہوئے ہی کیوں نہ کرنا پڑے۔ جب ہم کسی رکاوٹ سے گھبرا جائیں تو ہمیں یہ کہنا چاہیے کہ: "اَے خُدا مجھے زور بخش۔ تو نے مجھے یہ کام کرنے کے لئے کہا ہے، اور تیری مدد سے میں یہ کام کروں گا/گی۔ کیونکہ یہ تیری مرضی ہے جو تو نے مجھ پر ظاہر کی ہے۔ میں نے تہیہ کیا ہے کہ خوف نہیں بلکہ تیرا کلام میری زندگی پر راج کرے گا ۔”


خُدا اکثر ہمیں ہمارے حالات "سے” نہیں نکالتا؛ وہ ہمیں اِن کے "بیچ” سےہوکر گزرنے دیتا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon