دُکھ کی راہیں

جو آنسوؤں کے ساتھ بوتے ہیں وہ خوشی کے ساتھ کاٹیں گے۔ زبور 126 : 5

ہم میں سے بہت سے لوگوں کے لئے جذباتی شفا کے عمل میں ایسے لوگوں کو معاف کرنا جنھوں نے ہمیں تکلیف پہنچائی ہے سب سے مشکل کام ہے۔ اس عمل کو روکنے کے لئے یہ ایک ٹھوکر کھونے کا پتھر ثابت ہوسکتا ہے۔ وہ لوگ جو دوسرے کے سبب سے بُری طرح زخمی ہیں یہ جانتے ہیں کہ یہ کہنا بہت آسان ہے کہ میں نے تمہیں معاف کیا اور کرنا بہت مشکل ہے۔

پہلے تو میں یہ بات بتانا چاہتی ہوں کہ اگر ہم اپنے دِل میں کڑواہٹ، بغض، اور نامعافی کوپالے ہوئے ہیں تو جذباتی شفا ممکن نہیں ۔ یہ آپ کے نظام کے لئے زہرآلودہ ہے۔ اوراِس کی موجودگی میں بہتری پیدا نہیں ہوسکتی۔

آخر کار جب میں نے خُدا کو اپنی زندگی میں کام کرنے کی اجا زت دی تو اس نے مجھ پر ظاہر کیا کہ میں "دُکھ کے دروازوں” یعنی اپنی زندگی کے دردبھرے لمحات اور واقعات کے پیچھے چھپی بیٹھی ہوں۔ رہائی اور شفا کے لئے ان یا اسی قسم کے دروازوں میں سے گزرنے کے لئے مجھے مشکل  معاملات، لوگوں اور حالات کا سامنا کرنا ضرور تھا جن کا سامنا کرنا ناممکن تو نہیں تھا لیکن اپنے زور میں ایسا کرنا مشکل ضرورتھا۔

شفا پانے کے لئے جس درد سے گزرنا پڑے گا اس سے نہ گبھرائیں۔ آپ پر آزمائش آئے گی کہ سب کچھ چھوڑ کر بھاگ جائیں لیکن خُداوند آپ کے ساتھ ہے اور وہ آپ کو آپ کے مسائل سے نکالنا چاہتا ہے۔ کسی بات سے بھاگنے کی بجائے ہمیشہ یہ بہتر ہے کہ اس میں سے گزرا جائے۔ جوبرداشت کرنا ضروری ہے اسے برداشت کریں یہ جانتے ہوئے کہ اُس پار خوشی موجود ہے۔


خُدا ہم پر تکلیفیں اور دُکھ نہیں بھیجتا لیکن اگر ایسا ہو تو وہ مصیبتوں میں سے بھلائی پیدا کرنا جانتا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon