زخمی جذبات کے لئے شفا

خُداوند خُدا کی رُوح مجھ پر ہے کیونکہ اُس نے مجھے مسح کیا تاکہ حلیِموں کو خوش خبری سناؤں۔ اُس نے مجھے بھیجا ہے کہ شکستہ دِلوں کو تسلی دوں۔ قیدیوں کے لئے رہائی اور (روحانی اور جسمانی) اسیروں کے لئے آزادی کا اعلان کروں۔  یسعیاہ 61 : 1

جذباتی شفا ایک اہم موضوع ہے، کیونکہ ہماری باطنی انسانیت ظاہری انسانیت سے کہیں زیادہ اہم ہے۔ رومیوں 14 : 17 ہمیں بتاتی ہے کہ خُدا کی بادشاہی کھانے پینے (ظاہری باتوں) پر موقوف نہیں ہے بلکہ یہ راست بازی، میل ملاپ اور پاک رُوح کی خوشی (باطنی چیزیں) پرمنحصر ہے۔ لوقا 17 : 21 میں یہ بھی لکھا ہے کہ خُدا کی بادشاہی تمہارے اندر ہے۔

میں نے بچپن میں بہت مشکل حالات کا سامنا کیا اور اسی سبب سے میں بہت عرصہ تک "جذباتی قید” میں بند رہی لیکن خُدا نے اپنی مُحبّت سے مجھے شفا بخشی اور مجھے بدل ڈالا۔ اور وہ آپ کے لئے بھی ایسا ہی کرے گا!

یسعیاہ 61 میں خُداوند فرماتا ہے کہ وہ شکستہ دلوں کو تسلّی دینے کے  لئے آیا۔ میرا اِیمان ہے کہ یہاں مراد ان لوگوں سے ہے جو اندر سے ٹوٹ چکے ہیں جو باطنی طورپر چُورچُور اور زخمی ہیں۔ خُداوند یسوع آپ کو جذباتی تباہی سے بچانا چاہتے ہیں اور صحت، سالمیت اور خُدا سے قربت میں  لانا چاہتے ہیں۔ اُسے اپنے دِل اور جان کے ہرحصّہ میں دعوت دیں اور شفا کے عمل کو شروع ہونے دیں!


آپ جہاں بھی ہیں خُدا آپ کو وہیں ملے گا اور جہاں آپ کو جانا ہے وہاں آپ کو پہنچائے گا۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon