شرمندگی اور ندامت اب نہیں

پس (اس لئے) اَب جو مسیح یسوع میں ہیں اُن پر سزا کا حکم نہیں (احساسِ ندامت)۔  رومیوں 8 : 1

بہت سے اِیمانداروں کا ایک بڑا مسئلہ یہ ہے کہ وہ ماضی کے بہت سے ایسے گناہوں کے لئے شرمندگی اور ندامت محسوس کرتے ہیں جن کی وہ معافی حاصل کرچکے ہیں۔ جب ہم اپنے بارے میں بُرا محسوس کرتے ہیں تو اِس سے ابلیس کو بہت خوشی حاصل ہوتی ہے اور اس مقصد کو پانے کے لئے وہ ہمیں احساسِ جرم میں مبتلا کردیتا ہے۔ اگرچہ یہ جھوٹی ندامت ہے لیکن اگر ہم اِسے اپنے سر پر سوارکرلیں توہم اِس کے سبب سے بُرے طریقہ سے متاثر ہوسکتے ہیں۔

بائبل ہمیں سیکھاتی ہے کہ خُداوند یسوع کے لہو کے وسیلہ سے ہمیں احساسِ جرم سے پوری معافی اور مکمل آزادی مل چکی ہے۔ صلیب پر اُس نے جو قربانی دی ہے اُس کے باعث ہمیں شرمندگی سے چھٹکارا مِل چکا ہے۔ خُداوند کی قربانی کافی ہے۔

اگرابلیس شرمندگی اور ندامت کے وسیلہ سے آپ کو گناہ میں گرانے کی کوشش کرتا ہے تو اس کے سامنے یہ اعلان کریں : "اس گناہ کے لئے مجھے معافی مِل چکی ہے! خُدا نے اس کا بندوبست کردیا ہے؛ اِس لئے مجھے اس کی کوئی فکر نہیں ہے۔” آپ کوجلد ہی اندازہ ہوجائے گا کہ اس طرح بلند آواز سے اِقرار کرنا آپ کے لئے مددگار ثابت ہوگا کیونکہ اس طرح کرنے سے آپ کلامِ مقدس پر اپنے اعتماد کا اعلان کررہے ہیں۔ دشمن کے سامنے یہ اِقرار کریں کہ مسیح نے آپ کو آزاد کردیا ہے۔


محض بیٹھے بیٹھے ابلیس کی الزام تراشیوں اور جھوٹ کی باتیں مت سُنیں۔ سچائی کے وسیلہ سے اُسے جواب دینا سیکھیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon