شوق رکھنا

یہ لوگ تَھسّلنِیکے کے یہودیوں سے نیک ذات تھے کیونکہ اُنہوں نے بڑے شوق سے کلام کو قبول کیا اور روز بروز کتابِ مقّدس میں تحقیق کرتے تھے کہ آیا یہ باتیں اِسی طرح ہیں۔ اعمال 17 : 11

بائبل ہمیں بتاتی ہے کہ ہمیں اپنے اندر شوق پیدا کرنا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ہمارے اندر ایسا دل ہو جو خدا کی مرضی کو قبول کرنے کے لئے تیار ہو، وہ مرضی کچھ بھی کیوں نہ ہو۔

ایک دفعہ میں نے ایک نوجوان خاتون سے بات کی جو منگنی ٹوٹنے کے غم میں مبتلا تھی۔ وہ چاہتی تھی کہ یہ رشتہ نہ ٹوٹے اور وہ یہ سوچ رہی تھی اور اِس اُمید میں تھی اور اُس کا اِیمان تھا کہ اُس کا منگیتر بھی ایسا ہی محسوس کرے۔

میں نے اُسے مشورہ دیا کہ وہ "ذہن کو تیار” رکھے کیونکہ جیسا وہ سوچ رہی ہے شاید ویسا نہ ہو۔ اس نے پوچھا کہ "توکیا یہ منفی خیال نہیں ہے؟”

نہیں ایسا نہیں ہے۔ اگر وہ یہ سوچتی کہ "میری زندگی ختم ہوچکی ہے۔ مجھے کبھی کوئی نہیں چاہے گا۔ میں ہمیشہ کے لئے عذاب میں رہوں گی۔” اُس صورت میں یہ منفیت ہوتی۔

مثبت سوچ یہ ہے کہ "میرے ساتھ جو ہوا مجھے اُس کا بہت دُکھ ہےلیکن میں خُدا پر بھروسہ کروں گی۔ میں اپنے رشتہ کی بحالی کے لئے دُعا کروں گی اور اِیمان رکھوں گی؛ لیکن سب سے بڑھ کر میں خُدا کی کامل مرضی کی آزومند ہوں، اگر اس کا انجام میری مرضی کے مطابق نہیں ہوگا تو بھی مجھے کچھ نہیں ہوگا کیونکہ مسیح مجھ میں رہتا ہے۔ اس بات کو برداشت کرنا مشکل تو ہوگا لیکن میں خُداوند پر بھروسہ کرتی ہوں، میں اِیمان رکھتی ہوں کہ آخرکارسب چیزیں مِل کر بھلائی پیدا کریں گی۔”


ہر حالت میں مثبت رہنے کی مشق کریں۔ اس وقت جو کچھ آپ کی زندگی میں ہورہا ہے خُدا نےوعدہ کیا ہے کہ خدا اس سے بھلائی پیدا کرے گا۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon