مضبوطی سے کھڑے رہنا

مضبوطی سے کھڑے رہنا

اِس واسطے تُم خُدا کے سب ہتھیار باندھ لو تاکہ بُرے دِن میں مُقابلہ کر سکو اور سب کاموں کو انجام [بحران کا تقاضا ہے] دے کر [مضبوطی سے اپنی جگہ پر] قائِم رہ سکو۔    اِفِسیوں 13:6

ایمان مضبوطی سے قائم رہتا ہے، جب کہ خوف فرار ہو جاتا اور بھاگ جاتا ہے۔ اگر خُدا ہم سے مخصوص حالات میں مقابلہ کرنے کے لئے کہہ رہا ہے لیکن ہم اُن سے بھاگنے کی کوشش کررہے ہیں تو اِس کا مطلب ہے کہ ہم نے خوف کو اپنے اُوپر حاوی کیا ہوا ہے۔ جب بنی اسرائیل فرعون اور اُس کی فوج سے خوفزدہ تھے، تو خُدا نے موسیٰ سے کہا کہ وہ اُن سے کہے کہ "ڈرو مت۔ چُپ چاپ کھڑے ہو کر. . . اور خُداوند کی نجات کو دیکھو” (خروج 13:14)۔

اگر ہم خوف کی وجہ سے حالات سے بھاگتے ہیں تو ہم خُدا کی نجات دینے والی طاقت کو نہ تو کبھی  دیکھ سکیں گے اور نہ ہی اُس کا تجربہ کرسکیں گے۔ چُپ چاپ کھڑے ہوں اور دیکھیں کہ خُدا آپ کے لیے کیا کرے گا۔ اُس پر بھروسہ کریں، اُس کی وفاداری کے لیے شُکرگزار ہوں، اور اُسے موقع دیں کہ وہ آپ کواپنی طاقت اور بھلائی دیکھائے۔

جب خوف دروازے پردستک دیتا ہے تو جواب کے لئے اِیمان کو سامنے کردیں۔ جن چیزوں سے آپ خوفزدہ ہوجاتے ہیں ان کے بارے می بات نہ کریں؛ ایمان کی بات کریں. وہ بات کریں جو خُدا آپ کے حالات میں کہنا چاہتا ہے — وہ کہیں جو اُس کا کلام کہتا ہے، نہ کہ وہ جو آپ سوچتے یا محسوس کرتے ہیں۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ، جب مَیں فکر مند ہوں یا خوف محسوس کروں تو ثابت قدم رہنے میں میری مدد کر۔ مَیں تیرا شُکریہ اَدا کرتا/کرتی ہوں کیونکہ تُو میرے ساتھ ہے، مجھے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ آج، جب مَیں اپنی زندگی میں خوف محسوس کروں گا/گی تو میں پیچھے ہٹنے کے بجائے مضبوطی سے کھڑے رہنے کا انتخاب کروں گا/گی۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon