معجزات کی قدرت

…ایک کو [پاک] روح کے وسیلہ سے [بولنے کی قدرت] حکمت کا کلام عنایت ہوتا ہے اور دوسرے کو… معجزوں کی قدرت۔   (۱ کرنتھیوں ۱۲: ۸ ۔۱۰)

یسوع نے بہت سےمعجزات کئے۔ مثال کے طور پر اُس نے پانی کو مَے میں تبدیل کردیا (دیکھیں یُوحنّا ۲ : ۱۔۱۰) اور ایک بڑی بھیڑ کو ایک چھوٹے بچّے کے کھانے سے سیر کردیا اور بچے ہوئے ٹکڑوں کی بہت سے ٹوکریاں اُٹھائیں (دیکھیں یوحنا ۶ : ۱ ۔۱۳)۔ معجزات کی بہت سی اقسام ہیں مثلاً مہیا کرنا اور بندوبست کرنا، شفا کے معجزات اور چھٹکارے کے معجزات ان میں سے چند ایک ہیں۔

گزرے سالوں میں ڈیو اور میں نے بہت سے معجزات کا تجربہ کیا ہے۔ ہم نے پرانے بندھنوں میں پھنسے لوگوں کوجسمانی شفا اور چھٹکارا حاصل کرتے ہوئے دیکھا ہے ۔ ہم نے ایسے معجزات دیکھے ہیں جس میں اُس نے مہیا کیا ۔۔۔۔۔۔ بعض اوقات خُدا نے ہمارے اور ہماری خدمت کے لئے مافوق الفطرت طریقہ سے مہیا کیا اور ہمیں معلوم ہے کہ خُدا ہی نے خود مداخلت کرکے ہمارے حالات میں ہماری ضرورت کے مطابق مہیا کیا ہے۔

معجزات ایسے کام ہیں جن کو بیان نہیں کیا جاسکتا؛ یہ ایسے کام ہیں جوعام ذریعہ سے ممکن نہیں ہوسکتے۔ ہم سب اپنی زندگیوں میں معجزات کے لئے خُدا پر بھروسہ کرسکتے ہیں اور کرنا بھی چاہیے۔ چونکہ معجزات کی نعمت موجود ہے اس لئےعام زندگی بسر کرنے پر قناعت نہ کریں۔ اپنی اور دوسروں کی زندگی میں خُدا سے مانگیں اور توقع کریں کہ وہ معجزانہ طور سے کام کرے گا۔ وہی خُدا جس نے بحرِ قلزم کو دوحصّوں میں تقسیم کردیا آج آپ کی مدد کرنا چاہتا ہے۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام:  عام زندگی پر اکتفا نہ کریں بلکہ غیر معمولی کاموں کی توقع کریں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon