اپنے بندہ کے لئے اپنا وہ قول پورا کر جس سے تیرا خوف پیدا ہوتا ہے۔ (زبور ۱۱۹ : ۳۸)
خُدا اپنے کلام کے وسیلہ سے ہم سے بات کرتا ہے اوراُس کا کلام اِس طرح سے ترتیب دیا گیا ہے کہ اِس میں ہماری روزمرہ کی زندگی کے لئے مدد، راھنمائی اورحوصلہ افزائی موجود ہے۔ ہم ہرحال میں اُس کی آواز سُن سکتے ہیں کیونکہ مختلف حالات کے لئے بائبل مقّدس میں آیات اورحوالہ جات موجود ہیں جن کو استعمال کرتے ہوئے ہم اُس صورتحال کے لئے دُعا کرسکتے ہیں۔ اکثروبیشترآیات حالات اورحوالہ جات عجیب طریقہ سے اور تفصیل سے ہدایت فراہم کرتے ہیں۔ دوسری طرف بعض میں ہمیں تھوڑی سے حکمت اور کسی عمومی رُوحانی اصول کو استعمال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر مندرجہ ذیل آیات میں کچھ ایسےعام اورمخصوص حالات اورجذبات کا ذکر کیا گیا ہے جن سے دشمن ہمیں دھمکاتا ہے اور ان کےساتھ مماثل آیات بھی درج ہیں:
- جب آپ مشکل یا تھکا دینے والے حالات سے گزر رہے ہوں تو آپ یسعیاہ ۲۹ : ۴۰ کو استعمال کرتے ہوئے دُعا کرسکتے ہیں: ’’ وہ تھکے ہوئے کو زور بخشتا ہے اور ناتوان کی توانائی کو زیادہ کرتا ہے۔‘‘
- جب آپ مستقبل کے بارے میں فکر مند ہوں تو آپ یرمیاہ ۳۱ : ۱۷ کے مطابق دُعا کرسکتے ہیں جس میں یوں بیان کیا گیا ہے کہ ’’…تیری عاقبت کی بابت اُمید ہے…‘‘
- جب آپ کو مالی مسائل کا سامنا ہو تو آپ زبور ۳۴ : ۹ ، ۱۰ کے مطابق دُعا کرسکتے ہیں جس میں یوں بیان کیا گیا ہے کہ ’’خُداوند سے ڈرو اَے اُس کے مقّدسو! کیونکہ جو اُس سے ڈرتے ہیں اُن کو کچھ کمی نہیں۔ ببر کے بچّے تو حاجت مند اور بھوکے ہوتے ہیں پر خُداوند کے طالِب کسی نعمت کے محتاج نہ ہوں گے۔‘‘
مجھے پورا یقین ہے کہ خُدا کے کلام میں ہمارے ہرسوال کا جواب اور ہر ضرورت کے لئے حکمت موجود ہے۔
آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: جذبات آپ کو بہکا سکتے ہیں لیکن خُدا کا کلام آپ کو محفوظ رکھتا ہے۔