کیا آپ سُن رہے ہیں؟

تب خُداوند آکھڑا ہوا اور پہلے کی طرح پکارا سموئیل! سموئیلسموئیل نے کہا فرما کیونکہ تیرابندہ سنتا ہے۔ ۔   (۱ سموئیل ۳ : ۱۰)

آج کی آیت ایسی کہانی کا حصّہ ہے جس میں خُدا سموئیل کو بتانا چاہتا تھا کہ وہ اُس کے دورکے مخصوص حالات میں کیا کرنے کا اِرادہ رکھتا ہے۔ اِس سے پہلے کہ سموئیل خُدا کی آواز کو پہچانتا خُدا نے اُسے بہت بار پکارا۔ جب سموئیل نے پہچان لیا کہ خُدا اُس سے بول رہا ہے تو اُس نے یہ کہہ کرجواب دیا، ’’تیرا بندہ سنتا ہے۔‘‘

اگر آپ اپنی زندگی میں خُدا کے مںصوبوں سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں تو اِس کے لئے خُدا کی آواز سُننا لازمی ہے لیکن اُس کی آواز سُننا یا نہ سُننا آپ کا شخصی فیصلہ ہے۔ کوئی اور آپ کی جگہ یہ فیصلہ نہیں لے سکتا؛ یہ آپ ہی کو لینا ہے۔ خدا چاہتا ہے کہ آپ اُس کی سُنیں۔ وہ آپ کو اپنی مرضی کے لئے مجبور نہیں کرے گا لیکن آپ کو حوصلہ بخشنے کے لئے وہ سب کچھ کرے گا تا کہ آپ اُس کو ہاں کہنے کے لئے تیار ہوجائیں۔

خُدا چاہتا ہے کہ آپ جانیں کہ وہ آپ سے کیا چاہتا ہے، وہ آپ کے بارے میں کیا محسوس کرتا ہے، اور آپ کی زندگی کے لئے اس کے کیا منصوبے ہیں۔ امثال ۳ : ۷ میں بیان کیا گیا ہے کہ ’’تو اپنی ہی نگاہ میں دانش مند نہ بن۔‘‘ دوسرے الفاظ میں کبھی یہ نہ سوچیں کہ آپ اپنی زندگی خود گزار سکتے ہیں اورخُدا کی مدد اور راھنمائی کے بغیر اچھّا کام کرسکتے ہیں۔ اس کی آواز سننے کے تعلق سے آپ کا اعتماد جتنا زیادہ ہوگا اُتنا ہی بہتر طورپرآپ اُس کی راھنمائی اور ہدایت کو حاصل کرسکیں گے۔

آج ہی یہ فیصلہ کریں کہ خُدا آپ سے بات کرنا چاہتا ہے اور جب وہ بولے گا آپ اُس کی سنیں گے اور یہ کہ آپ اُس کی آواز پر پوری توجہ کریں گے۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: آپ کی زندگی کے لئے خُدا کے اچھے منصوبے ہیں اور وہ آپ کوان تمام باتوں سے آگاہ کرے گا جو آپ کو جاننے کی ضرورت ہے۔  سُننا نہ بھولیں!

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon