
مجھ حکمت (خدا کی طرف سے) نے ہوشیاری کو اپنا مسکن بنایا ہے۔ اور علم اور تمیز کو پالیتی ہوں۔ امثال 8 : 12
ایک لفظ جس کے تعلق سے آپ زیادہ تعلیم نہیں سنتے وہ ہے "ہوشیاری۔” صحائف میں "ہوشیاری” یا "ہوشیار” کے معنیٰ ہیں خُدا کی ان نعمتوں کے اچھّے مختار ہونا جو خُدا نے ہمیں استعمال کے لئے بخشی ہیں۔ ان نعمتوں میں صلاحیتیں، وقت، قوت، زور اور صحت کےساتھ ساتھ مال ودولت شامل ہے۔ اس میں ہمارے بدن کے ساتھ ساتھ ہمارے خیال اور ہماری روحیں بھی شامل ہیں۔
خُدا نے ہم میں سے ہر ایک کو مختلف نعمتیں دی ہیں اور اِن کو اس کی مرضی کے مطابق استعمال کرنے کے لئےفضل بھی عطا کیا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ کسی ایک شخص کو گانے کی نعمت ملی ہواوروہ اپنے مقامی شہر میں اس نعمت کو استعمال کرتا ہو جب کہ کسی دوسرے شخص کی گائیکی سے ساری دنیا محضوظ ہوتی ہو۔ بائبل ہمیں بتاتی ہے کہ ہمیں اپنی نعمتوں کو اس فضل کے مطابق استعمال کرنا چاہیے جو ہمیں ملا ہے (رومیوں 12 : 6)۔
ہم میں سے ہر ایک کو عقلمندی سے یہ جانچنا چاہیے کہ ان نعمتوں کے استعمال میں کس وقت ہم "لبریز” ہوچکے ہیں اور کس وقت یہ ہمارے لئے "بوجھ ” بن رہی ہیں۔ ہمیں جاننا چاہیے کہ کس طرح خُدا کی آواز سُنیں اور اُس کی فرمانبرداری کریں، محض اپنی خوشی، خواہشات کی تکمیل یا اپنے ذاتی مقاصد کے حصول کے لئے ہمیں خود کو بوجھ تلے نہیں دبانا چاہیے ۔ اگر ہم خُدا کی راھنمائی میں چلیں گے تو ہماری زندگیاں باعثِ برکت ہوں گی۔
ہم سب کو کسی نہ کسی وقت دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور بعض اوقات ہم اس کے اثرات کو محسوس کرتے ہیں لیکن ہمیں دانشمندی سے اس دباؤ کو قابو میں رکھنا ہے۔ خُدا سے دُعا کریں کہ وہ آپ پر آپ کی زندگی کے وہ حصّے ظاہر کرے جو تبدیل ہوسکتے ہیں تاکہ دباؤ کو کم کرنے میں آپ کی مدد کرے۔
خُدا بھلا ہے اور وہ چاہتا ہے کہ آپ اطمینان سے بھری زندگی بسر کریں۔