مسیح یسوع، آپ کا صلح کا شہزادہ

میں تمہیں اطمینان دیئے جاتا ہوں۔ اپنا (ذاتی) اطمینان تمہیں دیتا ہوں۔ جس طرح دُنیا دیتی ہے میں تمہیں اُس طرح نہیں دیتا۔ تمہارا دل نہ گھبرائے اور نہ ڈرے۔ (خود کو بیزاری اور پریشانی سے روکو؛اور خود کو خوف زدہ، شرمندہ  اوربزدِل اورفکرمند ہونے کی اجازت نہ دو۔) یُوحنّا 14 : 27

جب ہم ذہنی دباؤ کا شکار ہوتے ہیں تو عموماً ہم ان کاموں کودور کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو مسائل کا سبب ہوتے ہیں۔ لیکن اکثر دباؤ کا سبب مشکلات، حالات اور واقعات نہیں ہوتے۔ دباؤ اس وقت پیدا ہوتا ہے جب ہم مسائل کا سامنا صلح کے شہزادہ خُداوند یسوع مسیح پر اِیمان کی بجائے دنیاوی طریقہ سے کرتے ہیں۔

یہ خُداوند یسوع مسیح کا لہو تھا جس سے ہمیں اطمینان ملا۔ اطمینان ہمارا ہے جو ہمیں اس کی طرف سے انعام کے طور پر ملا ہے لیکن ہمیں زندگی کے معاملات میں دنیاوی طریقہ کارکے مطابق چلنے کی روش کو تبدیل کرنے کے لئے رضامند ہونے کی ضرورت ہے۔ ایسا نہیں ہوسکتا کہ ہم پریشان، بیزار، مضطرب ، کڑواہٹ، ٹھوکر اور سختی اور شرعی رویہ رکھیں اور خُدا کے اطمینان سے لطف اندوز ہوں۔

اگرچہ ہمیں پریشان کن معاملات کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن ہم خُداوند یسوع مسیح کا اطمینان حاصل کرسکتے ہیں کیونکہ وہ دُنیا پر غالب آیا ہے اور اُس نے دُنیا سے وہ طاقت چھین لی ہے جس سے وہ ہمیں نقصان پہنچا سکتی تھی (یوحنا 16 : 33)۔ اُس نے ہمیں قوت بخشی ہے تاکہ ہم "خود کو روک سکیں”، "بیزاری اور پریشانی سے”! اطمینان موجود ہے؛ آپ کوصرف کرنا یہ ہے کہ اُس کا چناؤ کریں۔

صلح کا شہزدہ خُداوند یسوع مسیح جو اُن کے اندر رہتا ہے جنھوں نے اُسے قبول کیا ہے جانتا ہے اور مخصوص حالات میں ہمیں جو عملی اقدام اُٹھانے ہیں وہ ہم پر ظاہر کرے گا تاکہ اطمینان حاصل کریں۔


اگر  ہم ہر روز اس کے اطمینان میں زندگی بسر کریں گے تو حیرت انگیز طور پر ہم مسیح کے وسیلہ سے بہت کچھ حاصل کرسکتے ہیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon