یسوع نے شُکر گزاری کی زندگی گزاری

یسوع نے شُکر گزاری کی زندگی گزاری

اور سب باتوں میں ہمارے خُداوند یِسُوعؔ مسِیح کے نام سے ہمیشہ خُدا باپ کا شُکر کرتے رہو۔ اِفِسیوں 5 : 20

دُعا کی قوّت کا ایک حصّہ شُکر گزاری کی قوّت ہے ۔ ۔ ۔ کیونکہ شُکر گزاری کے بغیر ہم قوت بخش زندگی نہیں گزار سکتے۔ اپنی زمینی خدمت کے دوران یسوع نے شُکر گزاری کی زندگی گزاری۔ اس نے کئی موقعوں پر بہت سی چیزوں کے لیے باپ کا شُکر ادا کیا۔

مثال کے طور پر، اس نے خُدا کا شُکر ادا کیا جب اس نے روٹیاں توڑ کر اور مچھلیاں لے کر 4,000 لوگوں کو کھلایا (متّی 15 : 36 دیکھیں)۔ اُس نے خُدا کا شُکر ادا کیا کہ اُس نے لعزر کے مُردوں میں سے جی اُٹھنے کے بارے میں اُس کی دُعا سن لی (یُوحنّا 11 : 41 – 42) اور اُس نے خُدا کا شُکر ادا کیا جب اُس نے آخری فسح پر اپنے شاگردوں کو روٹی اور مے دی حالانکہ وہ جانتا تھا کہ اُس کا دُکھ اور موت بہت قریب ہیں (مرقس14 : 22 – 23 دیکھیں)۔

اگر یسوع کے لیے شُکر گزاری کی زندگی گزارنا ضروری تھا تو یقیناً ہمارے لیے بھی ایسا ہی کرنا ضروری ہے۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ یسوع کی مثال اور اُس شُکر گزار زندگی کے لیے جو ہمارے لیے نمونہ ہے تیرا شُکر ہو۔ جب بھی مِیں دُعا کے لیے تیرے پاس آتا/آتی ہوں تو شُکرگزاری کے ساتھ اپنے پھاٹکوں میں داخلہونے میں میری مدد کر۔ تُو بھلا ہے اور تُواس لائق  ہے کہ تیرا شکر اور تعریف کی جائے ۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon