292دہشت کا مقابلہ کرنا

خُداوند میری روشنی اورمیری نجات ہے۔ مجھے کس کی دہشت؟ خُداوند میری زندگی کا پشتہ ہے ۔ مجھے کس کی ہیبت؟ زبور ۲۷: ۱

اگر آپ اپنی سوچوں کو دہشت سے مغلوب ہونے دیں گے تو آپ کے لئے خدا کی طرف سے ٹھہرائی ہوئی منزل پر پہنچنا ناممکن ہوگا۔ دہشت خوف کا قریبی رشتہ دار ہے اور اس کو اپنی سوچوں میں جگہ دینے کی وجہ سے آپ مصبیت میں پھنس سکتے ہیں اور آپ کی خوشی جاتی رہے گی۔

مجھے بھی اِسی قسم کی دہشت کے احساسات کا سامنا کرنا پڑاجب ہم انڈیا میں کانفرنس کی تیاری کررہے تھے۔ میں اس شاندار موقع کے لئے بہت خوش تھی لیکن میں لمبے سفراوراُس ملک کے برے حالات کے تعلق سے مسلسل سوچتی جارہی تھی۔ لیکن خداوند نے مجھ سے کلام کیا اورمجھ پرظاہر کیا کہ اس کے کلام پر غور کرنے اوراس پر قائم رہنے سے مجھے دہشت پر فتح حاصل کرنی ہے ۔اور میں نے ایسا ہی کیا کیونکہ اگر میں ان منفی باتوں پر غور کرتی رہتی تو اس خوشی اور جوش کا تجربہ نہ کر پاتی جوخدا اس سفر سے مجھے عطا کرنا چاہتا تھا۔

دہشت ایک پھندہ ہے اور آپ کو فیصلہ کرنا ہے کہ آپ اِس میں نہیں گریں گے۔ جب آپ کے سامنے ایسی باتیں آتی ہیں جن سے خوف یا دہشت آپ کے دل میں پیدا ہو سکتی ہے جیسے مستقبل کے تعلق سے غیریقینی کیفیت یا مستقبل میں نئے حالات یا چیلنجز کا سامنا تو زبور ۲۷: ۱ پڑھیں اور دُعا کریں اور باآوازِ بلند اِس کا اقرار کریں،’’خُداوند میری روشنی اور میری نجات ہے مجھے کس کی دہشت؟‘‘

یہ دُعا کریں:

اَے خُداوند آج میں اعلان کرتا/کرتی ہوں کہ تو میری روشنی اور میری نجات ہے،تیری وجہ سے مجھے اپنی زندگی میں کسی بھی چیز سے دہشت زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ تیرے وسیلہ سے مجھے فتح ملتی ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon