بڑا اِیمان پیدا کرنا

بڑا اِیمان پیدا کرنا

یِسُوعؔ نے جواب میں اُن سے کہا خُدا پر[مسلسل] اِیمان رکھّو۔      مرقس 22:11

جب ہم اپنے چھوٹے ایمان کو استعمال کرتے ہیں تو وہ عظیم اِیمان میں تبدیل ہوسکتا ہے۔ جیسے جیسے ہم خُدا پر بھروسہ کرتے ہوئے قدم آگے بڑھاتے ہیں، ہمیں اُس کی وفاداری کا تجربہ ہوتا ہے اور ہرتجربہ ہمیں زیادہ اِیمان رکھنے کی ترغیب دیتا ہے۔ جیسے جیسے ہمارا اِیمان ترقی کرتا اور بڑھتا ہے، ہمارے مسائل ہم پر کم اثر انداز ہوتے ہیں اور ہم کم فکرمند ہوتے ہیں— یہ ایسی نعمت ہے جس کے لیے ہمیں شُکر گزار ہونا چاہیے۔

ہمیں ایک فیصلہ کرنا ہے کہ ہم خُدا کی قدرت پرغورکریں گے اور اپنی کمزوریوں پر نہیں۔ اگر ہم مسلسل اپنے مشکل حالات کے بارے میں سوچتے ہیں تو ہم مایوسی کا شکار ہو سکتے ہیں، اور ایسا کرنے کا مطلب ہے کہ ہم اُس سے نکلنے کا راستہ تلاش کرنے میں ناکام محسوس کرتے ہیں۔ ہم محسوس کرتے ہیں کہ ہم پھنس چکے ہیں اور پھر گھبرا کر غیر معقول کام کرنا شروع کر دیتے ہیں جو مسئلہ کو مزید خراب کر دیتے ہیں۔ لیکن بائبل ہمیں بتاتی ہے کہ خُدا ہمیشہ باہر نکلنے کا راستہ فراہم کرتا ہے (دیکھیں 1 کرنتھیوں 13:10)۔ عین ممکن ہے کہ اس وقت آپ کو باہر نکلنے کا راستہ دیکھائی نہ دیتا ہو لیکن ایک راستہ موجود ہے اور جب آپ اُس پر بھروسہ کریں گے خُدا اُسے ظاہر کرے گا۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ، مَیں تیرا شُکریہ اَدا کرتا/کرتی ہوں کہ جب مَیں تجھ پر بھروسہ کرتا/کرتی ہوں تو میرا ایمان مزید مضبوط ہوجاتا ہے۔ تُو کسی بھی مُشکل سے جس کا مَیں سامنا کروں گا/گی بڑھ کر ہے۔ جب مَیں تجھ پر توجہ مرکوز کرتا/کرتی ہوں تو مَیں جانتا/جانتی ہوں کہ فکر اور مایوسی ختم ہو جائے گی۔ میری زندگی میں تیری وفاداری اور تیرے کام کے لیے تیرا شُکر ہو۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon